30 نومبر 2024۔ چینی ساختہ C909چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کے تاشکر گان میں خنجراب ہوائی اڈے پر اتررہا ہے ۔ (تصویر: وانگ جیلیانگ)
23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)28 جون 2016 کو ہوا بازی کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کردہ اور مکمل طور پر آزاد املاک حقوق دانش کے ساتھ، چینی ساختہ ، علاقائی جیٹ طیارے ARJ21 نے اپنی پہلی پرواز کی ۔ نومبر 2024 میں، چین کی کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن (COMAC) نے طیارے کا نیا کمرشل نام C909 متعارف کروایا۔
نو سال کے دوران، C909 نے مارکیٹ میں نمایاں جگہ بنائی ہے۔اس عرصے میں 166 طیارے فراہم کیے گئے، 700 سے زائد روٹ سروسز فراہم کیں اور 24 ملین سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ مکمل طور پر چینی ساختہ ، پہلا کمرشل جیٹ طیارہ ہونے کے ناطے، C909 ملک کی شہری ہوا بازی کی ترقی میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
چیف ڈیزائنر چن یونگ کے مطابق، چین کے کمرشل طیاروں کے لیے تکنیکی اور صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانا اس طیارے کا اہم مشن ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس طیارے نے چین کو بنیادی ٹیکنالوجیز سے لے کر بنیادی صنعتی ڈھانچے تک کمرشل ہوا بازی کا ایک مکمل نظام تیار کرنے میں مدد دی ہے اور اب چین ، مصنوعات کی مسابقت کو بڑھانے اور صلاحیت کی ایک نئی سطح حاصل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
29 اکتوبر 2024 ٹرانس نوسا ایئرلائنز نے منادو، انڈونیشیا اور جنوبی چین کے صوبے گوانگ جو کے درمیان باضابطہ طور پر C909 کی براہ راست پرواز شروع کی (تصویر ،چین کی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن کی سرکاری ویب سائٹ سے لی گئی ہے)
شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیارعلاقے میں، سروس پرموجود 22 طیارے 120 سے زائد فضائی روٹس پر پرواز کر رہے ہیں اور 1.3 ملین سے زیادہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے منتقل کر رہے ہیں۔ شمال مشرقی چین کے ہیلونگ جیانگ صوبے میں، یہ طیارہ علاقے میں اور اس سے باہر 32 ہوائی اڈوں کو آپس میں منسلک کرتا ہے، جس میں ہاربین ایک اہم مرکز ہے۔ اس دوران، چنگدو ایئرلائنز جس کے پاس ایک C909 تھا اس کے بیڑےمیں اب 30 طیارے ہوگئے ہیں ، جو ملک بھر میں 360 سے زیادہ روٹس پر اڑ رہے ہیں۔
جولائی 2024 میں، C909 نے کاشغر لیننگ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے خنجراب ہوائی اڈے تک ایک انتہائی بلند اور شدید آپریشنل چیلنجز کے حامل فضائی روٹ پر کامیاب پرواز سے اپنی ہمہ جہت صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔
18اپریل 2023 کو، C909 نے انڈونیشیا میں اپنی پہلی پرواز سے جزیرہ نما علاقائی روٹس پر پروازوں کا آغاز کرتے ہوئے سرحد پار کے اہم روٹس میں توسیع کی۔اب تک C909 کی جانب سے چلایا جانے والا سب سے طویل کمرشل روٹ منادو-گوانگ جو روٹ ہے، جو 2,700 کلومیٹر سے زیادہ کا احاطہ کرتا ہے ہے۔ چیف ڈیزائنر چن یونگ کے مطابق ، عالمی سطح پر جانے سے C909 کے لیے نئے عملی منظرنامے کھل گئے ہیں اور بین الاقوامی شہری ہوا بازی کی مارکیٹ میں اس کا حصہ بڑھا ہے۔ C909 نے چینی طیاروں کے لیے نئے کمرشل ماڈلز کی تلاش میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ 12 اپریل 2025 کو، ایک C909 طیارہ جو COMAC نے لاؤ ایئر لائنز کو ڈرائی لیز پر دیا تھا(صرف طیارہ، عملے اور دیکھ بھال کے بغیر) اس نے اپنی پہلی کمرشل پرواز مکمل کی۔ اس کے بعد سے یہ طیارہ وینٹیان-پاکسے روٹ پر خدمات انجام دے رہا ہے، جو جنوبی لاؤس میں ایک اہم اقتصادی مرکز ہے۔ چھنگ دو ایئر لائنز نے ویتنام کی ویت جیٹ ایئر کو دو C909 طیارے ویٹ لیز پر دیئے تھے ، ان طیاروں نے 19 اپریل 2025 کو، ہنوئی-سون ڈاؤ-ہو چی من سٹی روٹ پر سروسز کا آغاز کیا۔ سمندر کے کنارے پر بنا سون ڈاو کا ہوائی اڈہ تقریباً 1,800 میٹر کے مختصراور تنگ رن وے کے لیے جانا جاتا ہے ، اس طیارے نے سون ڈاؤ ایئرپورٹ پر بھی کامیابی سے آپریشنز سرانجام دیئے ہیں جس سے جنوب مشرقی ایشیا کے مرطوب آب و ہوا میں مختصر فیلڈ ٹیک آف اور لینڈنگ کے لیے اس طیارے کی موزونیت ثابت ہوتی ہے ۔ اس وقت، جنوب مشرقی ایشیا کی تین ایئر لائنز ،انڈونیشیا کی ٹرانس نوسا، لاؤ ایئر لائنز، اور ویت جیٹ ایئر - کل سات C909 طیارے استعمال کر رہی ہیں۔ 18 شہروں کے لیے 15 روٹس پر 370,000 سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا ہے ۔
چینی کمرشل طیاروں کی کارپوریشن (CACC) نے 30 مئی 2025 کو لاؤ ایئر لائنز کو ایک C909 طیارہ فراہم کیا، جو لاؤ مارکیٹ میں ماڈل کی شروعات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ( CACC کی سرکاری ویب سائٹ سے لی گئی تصویر)
یہ محض کمرشل طیارہ نہیں ہے بلکہ اس بیڑے میں 4 اقسام کے طیارے ہیں مال بردار، ایمرجنسی ریسکیو کمانڈ طیارہ، طبی طیارہ، اور کاروباری جیٹ ۔
C909 کا یہ تنوع کمرشل طیاروں کی صنعت کی ایک نمایاں خصوصیت بن گیا ہے ۔ چن یونگ کے مطابق اس طیارے کی تیاری اور ترقیاتی پیش رفت کے دوران شہری جیٹ طیاروں کے لیے 10,000 سے زیادہ ڈیزائن اور ٹیسٹنگ کی تفصیلات متعین کی گئی تھیں ۔ کئی برسوں کے اس سفر میں عملی پرواز کے ڈیٹا کی بنیاد پر طیارے کے ڈیزائن میں 1,000 سے زیادہ اصلاحات کی گئیں ، جو انجن کی کارکردگی، کاک پٹ کے تجربے اور کیبن کو زیادہ بہتر بناتی ہیں، کیونکہ قابل بھروسہ طیاروں کی پیداوار نہیں ہوتی ،انہیں سروس کے ذریعے بہتر اور قابل بھروسہ بنایا جاتا ہے۔