• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چین کے شی زانگ میں دنیا کے پہلے سومیٹک سیل کلونڈ  یاک  دزو   کی پیدائش

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-23

    چائنا ایگریکلچر اکیڈمی آف  سائنسز  کی طرف سے فراہم کی گئی تصویر  جس میں لھاسا کی  قوشوئی کاؤنٹی میں ایک سومیٹک سیل کلونڈ  یاک دزو      دیکھا جا سکتا ہے ۔ (شنہوا)

    چائنا ایگریکلچر اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے فراہم کی گئی تصویر جس میں لھاسا کی قوشوئی کاؤنٹی میں ایک سومیٹک سیل کلونڈ یاک دزو دیکھا جا سکتا ہے ۔ (شنہوا)

    23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)چینی سائنسدانوں نے چین کے شی زانگ خود اختیارعلاقے میں دنیا کے پہلے سومیٹک سیل کلونڈ یاک دزو کی پیدائش کا اعلان کیا ہے ۔ انتہائی بلندی پر افزائش نسل کی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا یہ اقدام سطح مرتفع کے مویشیوں کی بہتری اور خطرے سے دوچار نسلوں کے تحفظ کی ضرورت ہے۔

    سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق نوزائیدہ نر بچھڑا، جس کا وزن 26 کلوگرام ہے، سیزیرین سیکشن کے ذریعے پیدا ہوا۔ کڑی جینیاتی جانچ کے بعد اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ من و عن ڈونر یاک دزو کی جینیاتی نقل ہے۔ یہ دو ماہ کا بچھڑا مکمل طور پر صحت مند ہے۔

    اس کامیابی کے پیچھے انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل سائنسز (IAS) کی ایک مشترکہ ٹیم کی کوششیں شامل ہیں جس میں چائنا ایگریکلچر اکیڈمی آف سائنسز (CAAS)، زراعت اور مویشیوں کی سائنسز اکیڈمی ،شی زانگ میں مویشیوں اور ویٹرنری اسٹیشن، چین کی زرعی یونیورسٹی اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی شامل ہیں۔

    CAAS-IAS کے محقق اور ٹیم لیڈر یو داوی کا کہنا ہے کہ یہ موافق مقامی جینیاتی وسائل کے تحفظ اور استعمال خاص طور پر سطح مرتفع پر سومیٹک سیل کلوننگ کی پہلی کامیابی کا ثبوت ہے۔

    مادہ یاکس اور نر مویشیوں کے ملاپ سے پیدا ہونے والا ہائبرڈ دزو یاک ، چنگ ہائی-شی زانگ سطح مرتفع کے سخت ماحول سےموافقت رکھتا ہے اور معاشی فوائد فراہم کرتا ہے۔ دودھ کی بہترین پیداوار کے علاوہ، اعلیٰ گوشت ، بھرپور غذائیت، اور بار براداری کی عمدہ صلاحیتیں انہیں سطح مرتفع کے روایتی مویشیوں کی اقسام کے مقابلے میں اقتصادی طور پر زیادہ بیش قدر بناتے ہیں۔تاہم، ان فوائد کو مکمل طور پر حاصل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ نر دزو کا بانجھ پن ہے، جو ان کی مطلوبہ جینیات کی قدرتی افزائش میں رکاوٹ ہے۔

    افزائش نسل کے لیے جدید مویشیوں کے ایمبریو کی پیداوار اور منتقلی کی خاطر درکار ضروری تکنیک ، شی زانگ میں بھی کم ترقی یافتہ رہی ہیں۔ اس لیے بار بار آرٹیفیشل کراس پر انحصار نے لاگت میں اضافہ کیا ہے اور صنعتی ترقی میں کافی رکاوٹ ڈالی ہے۔محققین نے ایک کلونڈ ایمبریو بنانے کے لیے نو سالہ بالغ دزو کے کان سے سومیٹک خلیے جنہیں سائنسی عمل سے گزار کر ایک بغیر نیوکلیس والے مویشی کے انڈے کے خلیے میں منتقل کیا گیا ۔ یہ ایمبریو ایک متبادل دزو گائے میں منتقل ہوا۔انتہائی بلندی پر کم درجہ حرارت اور کم آکسیجن سمیت دیگر مشکل حالات میں بھی یہ حمل برقرار رہا اور آخر کار 12 مئی کو دارالحکومت لہاسا میں کاؤنٹی تجرباتی اسٹیشن پر ایک نر بچھڑے کی پیدائش ہوئی۔

    ٹیم لیڈر یو داوی کہتے ہیں کہ ،انتہائی بلندی اور کم آکسیجن کے ماحول میں کلوننگ کو غیر معمولی سائنسی چیلنجز درپیش ہوتے ہیں تاہم ٹیم نے اہم تکنیکی اختراعات کے ذریعے ان مشکلات پر قابو پایا، بشمول ایک مخصوص سطحِ مرتفع کے مطابق ایمبریو کلچر سسٹم کی ترقی، درجہ حرارت اور پی ایچ جیسے پیرامیٹرز کے درست کنٹرول کے ذریعے ابتدائی ترقی کو یقینی بنایا گیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے متبادل ماں کے انتخاب کے پروٹوکول کو بھی بہتر بنایا تاکہ حمل کی کامیابی کی شرح کو بڑھایا جا سکے۔

    یہ تصدیق شدہ نظام دزو یاک کے علاوہ سطحِ مرتفع میں خطرے سے دوچار دیگر اقسام، جیسے کہ تبتی ہرن اور جنگلی یاک کی جینیاتی بینکنگ اور مستقبل کی ممکنہ بحالی کے لیے ان کے مقامی ماحول میں امکانات کو بڑھاتا ہے اور توقع ہے کہ اس سے ہائی لینڈ کے تنوع کے لیے ایک اہم تکنیکی حفاظتی اقدام قائم کرنا ممکن ہوگا۔

    ویڈیوز

    زبان