• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    ناننگ میں " اے آئی فار آل کمپیٹیشن " کا آغاز

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-07-23
    ناننگ میں
    19 جولائی 2025 کو جنوبی چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناننگ میں " اے آئی فار آل :چائنا –آسیان کمپیٹیشن " باضابطہ طور پر شروع ہوا۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یان لی چینگ)

    23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)19 جولائی 2025 کو جنوبی چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقے کے شہر ناننگ میں، " اے آئی فار آل :چائنا –آسیان کمپیٹیشن " کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا۔ 'اے آئی گوانگ شی، اے آئی چین، اے آئی آسیان کے موضوع کے تحت منعقد کیا جانے والا یہ مقابلہ جولائی سے نومبر تک جاری رہے گا۔

    اس ایونٹ میں بڑی ملکی اور غیر ملکی کمپنیز، تحقیقاتی ٹیمز، مختلف جامعات کے طلبہ اور انفرادی ڈویلپرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ آسیان مارکیٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے اس ایونٹ میں ،اے آئی کے استعمال کے مکمل منظرناموں کو دریافت کیا جائے گا ، اے آئی کمپنیز کی ترقی پر توجہ دی جائے گی ، اے آئی ٹیکنالوجی کے حقیقی معیشت کے ساتھ گہرے انضمام کو فروغ دیا جائے گا ، اس ٹیکنالوجی کی نئی پیداواری قوتوں میں تبدیلی کو آسان بنایا جائے گا اور تمام صنعتوں کو بااختیار بنانے پر کام کیا جائے گا۔

    یہ مقابلہ تین بڑے ٹریکس پر مشتمل ہے ، 'سنیریو بریک تھرو " جو کہ ایپلی کیشن انوویشن کا مقابلہ ہے ، صنعتی چیلنج کا مقابلہ 'چیمپیئنز چیلنج " ، اور " اے آئی فار اے آئی " ،ماس انوویشن کا مقابلہ ہے۔ اس کے علاوہ اس مقابلے میں 17 اہم شعبوں پر مرتکز ٹریکس بھی ہیں جن میں اے آئی + آٹوموٹو، اوور سیز ٹیلنٹ ، سرحد پار ای کامرس، سمارٹ ثقافتی سیاحت اور سمارٹ زراعت وغیرہ شامل ہیں ۔

    مقابلے کا مقصد ، اے آئی کی ترقی اور استعمال کو روزمرہ زندگی کا حصہ بنانے اور اسے عوام کے مفاد میں ہونے کے امر کو یقینی بناتے ہوئے ایسے جدید حل تلاش کرنا ہے جن کا فوری نفاذ کرتے ہوئے انہیں تیزی سے فروغ دیا جاسکے ۔

    ویڈیوز

    زبان