شینزین میٹرو لائن 2 کے وانشیا اسٹیشن پر ، Eleven -7اسٹورز کے سامان سے لدے ہوئے کارٹون تھیم خودکار روبوٹ نے اپنی پہلی خود مختار ترسیل کی خدمات کامیابی کے ساتھ سر انجام دیں۔
23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)گوانگ دونگ صوبے کے شہر شینزین میں، دنیا کی اس پہلی خود مختار سب وے بیسڈ ڈلیوری سروس میں ایک روبوٹ نے مکمل خود مختاری کے ساتھ میٹرو میں سوار ہو کر سامان پہنچانے کا عمل حقیقت بنا دیا۔
کارٹون تھیم والےروبوٹ نے شینزین میٹرو لائن 2 تک کا راستہ کامیابی کے ساتھ خود طے کیا اور بغیر کسی مدد کے ٹرین میں سوار ہو کر میٹرو اسٹیشنز پر موجود 7-Elevenاسٹورز کے لیے سامان پہنچایا۔
یہ تجربہ شینزین میٹرو گروپ اور وینکے گروپ کی ذیلی کمپنی وی ایکس لاجسٹکس کے درمیان ایک مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریلوے ٹرانزٹ کو روبوٹک لاجسٹکس کے ساتھ مربوط کرنا ہے۔ یہ روبوٹ ، اے آئی سے چلنے والے شیڈول سسٹم اور ملٹی سینسر نیویگیشن کا استعمال کرتے ہوئے، ترسیل کا بہترین روٹ طے کر سکتے ہیں ، پیدل چلنے والوں سے بچتے ہوئے خود مختاری سے ٹرین میں سوار ہونے اور اسٹیشن تک کے درست راستے کو طے کر سکتے ہیں۔
لاجسٹکس کمپنی کے مطابق یہ منصوبہ فی الحال جانچ کے مرحلے میں ہے اور آپریشنل فیڈبیک کی بنیاد پر اس میں مسلسل بہتری ہوتی رہے گی۔
وانشیا اسٹیشن پر -Eleven 7کے اسٹور منیجر لی یان یان کہتے ہیں کہ ماضی میں، میٹرو اسٹیشنز کے اندر موجود سٹورز ، زمینی ذرائع نقل و حمل پر انحصار کرتے تھے، تاہم اکثر انتہائی رش کے اوقات میں ہجوم اور پارکنگ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اگر روبوٹک ترسیل کو مکمل طور پر نافذ العمل ہوجائے تو یہ ترسیل کے اخراجات اور وقت کے زیاں میں کمی کے لیے مددگار ہوگا۔ان کے مطابق ، جیسے جیسے شینزین کا میٹرو نیٹ ورک میں توسیع ہورہی ہے ، ریٹیل خدمات کی طلب میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ فی الحال، Eleven -7، شینزین میٹرو سٹیشن نیٹ ورک میں 100 سے زائد سٹورز چلا رہا ہے، جو روزانہ تقریباً 9 ملین مسافروں کو سروسز فراہم کرتے ہیں۔
لاجسٹکس کمپنی کے مطابق ،شینزین میٹرو سسٹم میں انتہائی رش کے اوقات میں تمام -Eleven 7اسٹورز پر ترسیل کی طلب کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 41 روبوٹ تعینات کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
شہر اس پائلٹ پراجیکٹ کو انٹیلی جنٹ اربن لاجسٹکس کی جانب اپنے وسیع تر اقدامات کا حصہ گردانتا ہے۔ شینزین نے "موجودہ انٹیلی جنٹ روبوٹس" کو فروغ دینے کے لیے 2025-2027 کا ایک ایکشن پلان جاری کیا ہے، جس میں پورے شہر کو سمارٹ ٹیکنالوجیز کے لیے "ٹیسٹنگ گراونڈ" قرار دیا گیا ہے۔
وی ایکس لاجسٹکس کے آٹومیشن ہیڈ ہو شانگ جیے کہتے ہیں کہ،مستقبل میں مزید توسیع کے ساتھ، یہ منصوبہ میٹرو سسٹم کے کم مصروف اوقات میں استعمال کی گنجائش میں اضافہ کرے گا، سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرے گا اور اربن لاجسٹکس کو انٹیلی جنٹ اور سبز ترقی کی طرف لے جائے گا۔ ہو کے مطابق، ڈلیوری روبوٹ اے آئی شیڈولنگ الگوردمز، مکینیکل چیسس نیز دیگر ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتا ہے۔انٹیلی جنٹ شیڈولنگ سسٹم آپریشن کا دماغ ہے، جو روبوٹس کو مختلف اسٹورز میں روزانہ کے آرڈر کی مقدار، مخصوص اسٹورز کی لوکیشنز ، ترسیل کی ضروریات اور میٹرو کی گنجائش کی بنیاد پر راستے کی منصوبہ بندی کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ان روبوٹس کی ٹیکنالوجیز کارکردگی کے اعدادو شمار کی بنیاد پر مسلسل بہتری کے عمل سے گزریں گی۔
شینزین پہلے ہی سے روبوٹکس میں عالمی رہنما ہے، یہاں 1,600 سے زیادہ کمپنیز ہیں اور کارخانوں، اسپتالوں اور عوامی تحفظ کے شعبے میں بڑی تعیناتیاں کی جا چکی ہیں۔ اب شینزین کا مقصد سمارٹ انفراسٹرکچر میں نئی پہل کرنے اور شہر کس طرح تجارت، نقل و حمل اور خودکار طرز عمل کو یکجا کرتے ہیں اس کی ایک نئی شکل پیش کرنے کو تیار ہے