23 جولائی2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)"میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور 2025" ، محض ایک روڈ سائیکلنگ ایونٹ نہیں ہے، بلکہ یہ چین کے صوبے چنگ ہائی کی جانب سے سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ ، ثقافتی سیاحت کے انضمام، اور دیہی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے ۔
مین یوان کے کینولا کے پھولوں سے بھرےکھیتوں سے لے کر، چی لیان کے برف پوش پہاڑوں اور چراگاہوں تک، ہوجو میں تو قومیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے سے لے کر خانہ بدوش گھوڑوں کے سواروں کی حوصلہ افزائی کرنے والی ٹیمز کے نعروں تک ، یہ ایونٹ زندگی سے بھرپور ایک ایسی نئی تصویر پیش کرتا ہے جس میں ماحولیاتی اور ثقافتی عناصر آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔
بلندی ، چیلنجنگ ریسز، شاندار مناظر
"میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" صوبہٰ چنگ ہائی کے قدیم شہر شن اینگ میں شروع ہوا۔
18 اکتوبر، 2024 شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی میں چنگ ہائی جھیل کے دلکش مقام ارلانگ جیان کافضائی منظر ۔ (شنہوا/چانگ لانگ)
ماضی میں ،"چنگ ہائی لیک ٹور" کے نام سے جانا جانے والے اس ایونٹ کو 2025 میں "میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" کے طور پر ری برینڈ کیا گیا۔ 2022 میں پہلی بار انتہائی بلندی پر منعقد ہونے والی یہ ریس ایشیا کے بہترین روڈ سائیکلنگ ایونٹس میں سے ایک کے طور پر تسلیم کی گئی ہے، جو اپنے مشکل قطعہ زمین اور 3,000 میٹر کی اوسط بلندی لیے مشہور ہے۔
آٹھ مراحل پر مشتمل 2025 کا ایڈیشن، کل 1,400 کلومیٹر پر محیط ہے جس میں 11 ممالک اور علاقوں سے 154 ماہر سائیکلسٹ شریک ہوئے 3,869 میٹر کی انتہائی بلندی پر ہونے والا یہ ایونٹ 6 جولائی کو قدیم شہر شن اینگ سے شروع ہوا اور 13 جولائی کو ہائیان کاونٹی میں یہ ایونٹ اختتام پذیر ہوا۔ بتدریج ترقی کرتے ہوئے 24 سال کے بعد یہ ایونٹ ایک 2.5 کیٹیگری ریس سے ایشیا کے اعلی ترین روڈسائیکلنگ ایونٹس میں سے بننے جا رہاہے ۔ اب اس ایونٹ کی درجہ بندی ایک UCI پرو سیریز ریس کے طور پر کی گئی ہے۔
اس ایونٹ کے افتتاح کے موقع پر چنگ ہائی صوبے کے گورنر لیو دونگ چوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ انتہائی بلندی ،چیلنجنگ راستوں، اور شاندار مناظر کی منفرد کشش کے ساتھ، "میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" دنیا کے سب سے چیلنجنگ اور دلکش روڈ سائیکلنگ ایونٹس میں سے ایک بن گیا ہے۔
31 جولائی 2002 چنگ ہائی جھیل کے پہلے دور کے پانچویں مرحلے میں شریک سائیکل سوار ۔ (شنہوا/ہو دی چھیانگ)
گورنر لیو دونگ چوان کاکہنا تھا کہ یہ ایونٹ چین میں سائیکلنگ کی ترقی میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے اور ایک بینچ مارک ایونٹ بن گیا ہے، یہ ایک ایسے شاندار دریچے کی مانند ہے جہاں سے ایک خوبصورت چین اور ایک کھیلوں میں حصہ لینے والی ایک مضبوط قوم کی تشکیل کو دیکھا جا سکتا ہے۔یہ سطحٰ مرتفع چنگ ہائی پر آباد تمام قومیتی گروہوں کے افراد کی کھلی، جامع اور جدید روح کو ظاہر کرتا ہے۔
اس موقع پر ، بین الاقوامی سائیکلنگ یونین (UCI) کے صدر ڈیوڈ لیپارٹینٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میگنی فیسینٹ چنگ ہائی ٹور 2002 سے UCI ریسنگ کی تاریخ کا ایک اہم حصہ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو بھی اس ٹور پر نکلتا ہے وہ جانتا ہے کہ راستہ مشکل تو ہوگا، لیکن خوبصورت اور اطمینان بخش بھی ہوگا۔
18 جولائی 2021 کو چنگ ہائی تیان یو دی کے لی زی سین، ، چنگ ہائی جھیل کے 20ویں دور کے آٹھویں کو جیتنے کے بعد فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ (شنہوا/چانگ لانگ)
صوبہ یننان میں اپنے آبائی شہر سے لے کر چنگ ہائی تک، ایک سطحٰ مرتفع سے ایک اور بلند سطحٰ مرتفع تک سفر کرتے ، لی زی سین 2013 میں چنگ ہائی کے ڈو با نیشنل پلیٹو ٹریننگ بیس پر پہنچے تاکہ ایک نئے سفر کا آغاز کریں۔
"میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" میں شریک 27 سالہ ، لی زی سین کو تو اب یاد بھی نہیں کہ انہوں نے ڈو با بیس - ری یوئی پہاڑ - شی ہائی ٹاؤن - چنگ ہائی جھیل کے ٹریننگ ٹریک پر کتنی مرتبہ سائیکل چلائی۔ چنگ ہائی جھیل کے کئی ایڈیشنز میں، انہوں نے بہترین ایشیائی سائیکل سوار کے طور پر نیلی جرسی بھی حاصل کی۔ سخت تربیت کے ساتھ، لی نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بتدریج اپنی ایک پہچان بنائی ہے۔
جذبہ اور ماحولیاتی ہم آہنگی
چین کے "واٹرٹاور" کے طور پر جانے جانے والے چنگ ہائی صوبے میں تین دریاؤں – دریائے یانگزی، دریائے زرد اور دریائے لانکھانگ کے سر چشموں میں متعدد جھیلیں اور متنوع جنگلی حیات موجود ہے۔ یہ علاقہ بین الاقوامی ماحولیاتی تمدن کی تشکیل کے لیے وقف ہے۔
23 جنوری 2024 چنگ ہائی صوبے کے من یوان ہوئی خود مختار کاؤنٹی میں کوہٰ گانگ شیکا کا فضائی منظر (شنہوا/چانگ لانگ)
صوبہ چنگ ہائی کے کھیلوں کےصوبائی بیورو کے ڈائریکٹر وانگ شیا کا کہنا ہے کہ "میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" چنگ ہائی کے سر چشموں کے تحفظ کے عزم کا گواہ ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ "گرین سپورٹس" کے ذریعے، تنظیمی کمیٹی دنیا کو سان جیانگ یوان (تین دریاؤں کے منبع)، چنگ ہائی جھیل، اور اس راستے کے ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں ایک مضبوط پیغام دے رہی ہے۔
21 جولائی 2022 تصویر میں چنگ ہائی صوبے کے شمال مغرب میں دریائے یانگزی کے سرچشمے کے علاقے میں گیلادانڈونگ پہاڑ کا منظر دیکھا جا سکتا ہے۔ (شنہوا/چانگ لانگ)
ہیبی شی زانگ خود اختیار علاقے کی من یوان اور چی لیان کاؤنٹیز، جو اس سال کی ریس کا روٹ ہیں، کوہِ چی لیان کے قومی پارک کے اہم حصے ہیں۔۲۰۱۷سے، قومی پارک میں نباتات اور ماحولیاتی معیار میں 15 فیصد بہتری آئی ہے، جبکہ خراب گھاس کے 60 فیصد میدانوں کو مؤثر طریقے سے بحال کیا گیا ہے۔ پانی کی بچت کی صلاحیت اور ہائیڈرو لوجیکل رن آف میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، جبکہ نباتات نے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے میں 19 فیصد اور آکسیجن کے اخراج میں 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔
مئی کے اواخر سے اگست کے آغاز تک، چنگ ہائی جھیل کی مچھلیوں کا انڈے دینے کا موسم ہوتا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں یہ مچھلیاں جھیل کو پہنچنے والے میٹھے پانی کی ندیوں میں اوپر کی طرف تیرتی ہیں تو ایک غیر معمولی خوبصورت منظر بنتا ہے۔
"میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" چنگ ہائی میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی ایک قوت بن چکا ہے، جو عالمی سطح پر نمکین جھیل کی صنعت کے مرکز، صاف توانائی کی قومی صنعت کے ہائی لینڈ، بین الاقوامی ماحول دوست سیاحتی مقام،زرعی اور مول مویشیوں کی سبز اور نامیاتی مصنوعات کے برآمدی اڈےاور کمپیوٹنگ پاور اور بجلی کی ہم آہنگ ترقی کے لیے ایک ماڈل زون کے طور پر ابھر رہا ہے۔
23 اپریل 2024 صوبہٰ چنگ ہائی کے شہر ڈے لنگھا میں ایک فوٹو وولٹک منصوبے کا فضائی منظر (شنہوا/چانگ لانگ)
سطحِ مرتفع کی ثقافت اور ترقی
چنگ ہائی ہم آہنگی کے ساتھ آباد مختلف قومیتی گروہوں کا وطن ہے ۔ ہان، تبت، ہوئی، منگول، تو اور سالار قومیتی گروہ انار کے دانوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔ "میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" ان کے مابین "دوستی کا پل" بن گیا ہے، جو ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے اور سطحِ مرتفع پر دیہی بحالی کو اجاگر کرتا ہے۔
ہوان چانگ ڈسٹرکٹ کے شہر شن انگ کی 20 سالہ گو کوان چانگ ،بچپن سے اپنے والد سے بانس کے ڈنڈوں پر چلنے کا فن سیکھ رہی ہے۔ 7 جولائی کو ڈو با بیس میں دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے، گو اور اس کے ساتھیوں نے سائیکلسٹس اور ناظرین کے لیے 2.5 میٹر لمبے بانس پر چلتے ہوئے "ہوائی رقص" پیش کیا۔
ہر سال سپرنگ فیسٹیول کے موقع پر وادیِ ہیوانگ میں، روایتی شی حوا پرفارمنس ہوتی ہے، جس بانس پر چلتے کا مظاہرہ کرنا ایک اہم پرفارمنس ہوتی ہے۔ یہ فن چنگ ہائی صوبے کی غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر بھی درج ہے۔
7 فروری 2025 شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی میں شی ہو پریڈ کے دوران لوک فنکاروں کی پرفارمنس (پین بن بن/شنہوا)
"میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور" کے دوران مختلف علاقوں میں مخصوص صنعتوں کی ترقی
گونگ حہ کاونٹی کے شین آئی ہائی ٹاون میں ڈوگن ئیر مچھلیوں کو دیکھنے کے ایک پیلیٹ فارم کا نام ہے ۔ تبتی زبان میں اس کا مطلب سفید گھونگا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ،سمندر میں خاموشی سے لیٹے ہوئے ایک سفید گھونگے کی طرح نظر آتا ہے جہاں مچھلیاں تیرتی پھرتی ہیں۔ شین آئی ہائی ٹاون کا یہ پلیٹ فارم ، چھ دیہات کی مشترکہ معیشت ہے۔ جولائی 2023 میں، ایک ثقافتی سیاحتی کمپنی قائم کی گئی جس نے اس پلیٹ فارم کے سامنے 450 مربع میٹر کا "ٹینٹ فوڈ سٹی " بنایا جہاں درجنوں دکان دار کھانے پینے کی مختلف اشیا فروخت کرتے ہیں ۔ اب تو مقامی چرواہوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی دکانداری شروع کر دی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کے لیے خدمات فراہم کی جاسکیں۔
"میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور 2025 کا آخری مرحلہ ہائیان کاؤنٹی کا شی ہائی ٹاؤن تھا جو ، جن ینتان چراگاہوں کے قلب میں واقع ہے۔ مقامی اہلکار شیئے شیاؤلنگ کا کہنا ہے "میگنی فیسنٹ چنگ ہائی ٹور " سائیکلنگ کی مقامی صنعت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت اس علاقے میں 16 سائیکلنگ کلب اور 12,000 سے زیادہ سائیکلز ہیں۔
18 جون 2023 شمال مغربی چین کے صوبے چنگ ہائی میں ڈرو لکر جھیل کے علاقے ہوہ شل میں چہل قدمی کرتی تبتی ہرنی ۔ (شنہوا/چانگ ہونگ شیانگ)
چینی موسیقار ، وانگ لووبن نے 1940 میں " علاقے کی ثقافتی تاریخ کا عکاس لازوال گیت ، جن ینتان کی چراگاہوں میں " تخلیق کیا، جس نے مغربی چینی لوک موسیقی کو دنیا بھر میں پھیلایا۔
آج، چنگ ہائی اب ایک دور افتادہ علاقہ نہیں ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی میں مسلسل پیشرفت کے ساتھ یہ ایک جدید، ماحول دوست سطح مرتفع کی روشن مثال بن چکا ہے اور گرین سائیکلنگ ریس، چنگ ہائی کی ترقی کا ایک نیا روشن منظر نامہ پیش کر رہی ہے۔