29 جولائی کو چین کی وزارت خزانہ اور چین کی وزارت ایمر جنسی مینجمنٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے 350 ملین یوآن کے ہنگامی فنڈ مختص کیے ،جو شہر بیجنگ ، تھیان جن، صوبہ حہ بے ، صوبہ شانسی ، اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے ، صوبہ جیلن ،صوبہ شانڈونگ ، صوبہ گوانگ ڈونگ اور صّوبہ شانشی میں متاثرہ افراد کی تلاش، بچاؤ ،منتقلی اور بندوبست، خطروں کے خاتمے سمیت ہنگامی اقدامات ، ثانوی آفات کے پوشیدہ خطرات کے خاتمے اور تباہ شدہ مکانات کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر متعلقہ معاملات پر زور دیں گے۔اس کے علاوہ ، چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات نے بھی دارالحکومت بیجنگ کے لئے مرکزی حکومت کے بجٹ میں 200 ملین یوآن کے ہنگامی فنڈ مختص کئے ہیں تاکہ ڈسٹرکٹ می یون اور حوائی رو سمیت آفت زدہ علاقوں میں نقل و حمل ، آبی منصوبوں اور طبی اداروں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی سہولیات کی تعمیر و بحالی کو مدد ملے۔