اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں چین میں "تین نئی معیشتوں " کی اضافی قیمت 24.2908 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے، جو سال 2023 کے مقابلے میں 6.7 فیصد کا اضافہ ہے اور جی ڈی پی کی موجودہ شرح نمو سے 2.5 فیصدپوائنٹس زیادہ ہے۔یہ مالیت جی ڈی پی کا 18.01 فیصد بنتی ہے، جو 2023 کے مقابلے میں 0.43 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے. "تین نئی معیشتیں " ان اقتصادی سرگرمیوں کا ایک مجموعہ ہیں، جن میں نئی صنعتیں، نئی شکلیں اور نئے کاروباری ماڈلز شامل ہیں. "تین نئی معیشتوں " کی اضافی قیمت ایک مخصوص مدت میں"تین نئی معیشتوں " کی پیداواری سرگرمیوں میں مصروف کسی ملک (یا خطے) کے تمام مستقل یونٹوں کی طرف سے پیدا کردہ اضافی قدر کی عکاسی ہے۔