• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کے قومی شماریات بیورو  کی جانب سے جولائی کے معاشی اعدادوشمار جاری

    (CRI)2025-08-15

    پندرہ اگست کو چین کے قومی شماریات بیورو نے سال 2025ء کے ماہ جولائی کے معاشی اعداد و شمار جاری کیے۔متعلقہ حکام کے مطابق جولائی میں چین نے زیادہ فعال اور امید افزا میکرو پالیسیوں کے نفاذ کو تیز کیا، ایک یونیفائڈ قومی مارکیٹ کی تعمیر کو فروغ دیا۔ قومی معیشت استحکام کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن رہی ، پیداوار اور طلب میں مسلسل اضافہ ہوا، روزگار اور اشیاء کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں،نئے معیار کی پیداواری قوتیں پروان چڑھیں، اور اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئی کامیابیاں حاصل کیں۔

    صنعتی پیداوار میں تیزی سے اضافہ ہوا ، اور سازوسامان کی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کی بہتر انداز میں ترقی ہوئی ۔ جولائی میں مقررہ حجم سے بالا صنعتوں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔ مصنوعات ساز مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قدر میں سال بہ سال 8.4 فیصد اضافہ ہوا ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قدر میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔

    جولائی میں ، قومی سروس انڈسٹری پروڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.8 فیصد اضافہ ہوا ، اور صارفی اشیاء کی کل خوردہ فروخت 3878 ارب یوآن رہی ، جو سال بہ سال 3.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

    جنوری سے جولائی تک قومی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری ، جس میں دیہی گھرانے شامل نہیں، 28822.9 ارب یوآن رہی، جو سال بہ سال 1.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان