چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے اپنے توانائی کے ڈھانچے میں سبز اور کم کاربن کی تبدیلی کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، سبز اور کم کاربن والے نقل و حمل کے نظام کی بہتری کو تیز کیا ہے اور شہری اور دیہی تعمیرات کے سبز اور کم کاربن کی سطح کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق توانائی کی پیداوار میں چین کے کوئلے کی کھپت کا حصہ 2020 میں 56.8 فیصد سے کم ہو کر 2024 میں 53.2 فیصد رہا ، جبکہ غیر فوسل توانائی کی کھپت کا تناسب 15.9 فیصد سے بڑھ کر 19.8 فیصد ہوا ۔ چین میں دنیا میں قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی سب سے بڑی صلاحیت موجود ہے جس میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہے ۔ رواں سال ، جون کے آخر تک، چین کی قابل تجدید توانائی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 2.159 بلین کلوواٹ تک پہنچ چکی تھی جو چین کی کل صلاحیت کا تقریباً 59.2 فیصد ہے۔