• صفحہ اول>>ویڈیوز

    اعلی ترقیاتی معیار کی کہانیاں: صحرا  کے نئے شہہ سوار ،شمسی توانائی کے پینل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-08-18

    18 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کا شہر اوردوس، ایک وقت میں اپنے قدرتی وسائل کی دولت کے لیے مشہور تھا لیکن آج ،اوردوس "گرین زیرو کاربن سٹی" بن رہاہے۔

    اوردوس کی کاونٹی ایجن ہورو کی چراگاہیں اب محض چراگاہیں نہیں رہیں ،یہ توانائی کے انقلاب کا منظر نامہ پیش کرتی ہیں۔ سورج کی روشنی میں چمکتے ہوئے سولر پینلز کی قطاریں اور سفید پون چکیوں سے سجا منظرنامہ ،جو خاک اڑاتے علاقوں کو نخلستانوں میں بدلنے کا موجب بن رہاہے۔

    چین کے اہم توانائی مراکز میں سے ایک اوردوس، نئی توانائی کے شعبے میں ترقی کی رفتار کو بڑھا رہاہے اور توانائی کا ایک جدید نظام تشکیل دے رہاہے ۔ یہ شہر ،ہوا اور سورج کی توانائی کے علاوہ فوٹو وولٹک اور ہائیڈروجن انرجی کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام کر رہاہے ساتھ ہی نئی توانائی کے صنعتی کلسٹر بھی تیزی سے ابھر رہے ہیں۔

    چین کا ساتواں بڑا صحرا ، صحرائے کوبو چی ،ماضی میں ریت کے شدید طوفانوں سے متاثر تھا، یہاں کا 60 فی صد علاقہ ریت کے ٹیلوں سے بھرا ہوا تھا اور یہاں کچھ بھی اگانا تقریباً ناممکن تھا، لیکن آج یہ علاقہ نخلستان کا منظر پیش کر رہاہے ۔ ریت کی روک تھام اور اس پر قابو پانے اور ونڈ پاور فوٹو وولٹک انضمام کے منصوبوں کے نفاذ سے، اوردوس فوٹو وولٹک منصوبوں کے ساتھ ریت پر قابو پانے کے طریقوں کو بھرپور انداز سے فروغ دے رہاہے۔

    چین کا ونڈ پاور فوٹو وولٹک بیسز کا بڑے پیمانے کا پہلا بیچ تعمیر کیا جا چکا ہے جنہیں گرڈ سے بھی منسلک کر دیا گیاہے، اور دو جی ڈبلیو-10 بیسز کی تعمیر کو تیز کیا گیا ہے۔ اندازہ ہے کہ 2030 تک، یہ شہر نئی توانائی کی 100 ملین کلو واٹ سے زیادہ تنصیبی صلاحیت حاصل کر چکا ہوگا اور تقریباً 60 ملین کلو واٹ گرین انرجی کی ترسیل کے حجم کے حصول کی کوشش کرے گا۔

    ویڈیوز

    زبان