18 اگست 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن) قنگ ہائی -تبت پلیٹو پر ،چین کی سب سے بڑی جھیل قنگ ہائی کے کنارے , سال کا وہ وقت بہت ہی منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے جب اس جھیل کی نایاب مچھلی لولیی کی ایک بڑی تعداد ،ہجرت کے بعد جھیل کے کناروں پر جمع ہوتی ہے۔ یہ ،ایک وقت میں معدومیت کے خطرے سے دوچار اس مچھلی کی افزائش کا موسم ہوتا ہے۔ پیپلز ڈیلی کی رپورٹر فان لیویی ، ہمیں لے کر جا رہی ہیں قنگ ہائی جھیل کے کنارے جہاں ہم اس مچھلی کی ہجرت اور ساتھ ہی اس منفرد نسل کے تحفظ کی کوششوں سے بھی متعارف ہوں گے ۔