18 تاریخ کی صبح ، چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے "چودھویں پانچ سالہ منصوبے کی اعلی معیار کی تکمیل" کے موضوع پر پریس کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ، اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ ، قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس ، قومی کمیشن برائَے اقلیتی قومیتی امو ر اور دیگر محکموں کے متعلقہ رہنماؤں نے " چودھویں پانچ سالہ منصوبہ" کی مدت کے دوران سوشلسٹ جمہوریت کی ترقی کی متعلقہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ۔
پریس کانفرنس کے مطابق مارچ 2021 سے اب تک قومی عوامی کانگریس اور اس کی قائمہ کمیٹی نے 35 قوانین بنائے ہیں، 62 قوانین میں ترمیم کی ہے، 34 متعلقہ فیصلے اور قراردادیں منظور کی ہیں اور قانونی نظام کو بہتر بنایا ہے۔ مجموعی طور پر قوانین کے 127 مسودات عوام سے طلب کیے گئے اور 4لاکھ سے زیادہ افراد نے 1.19 ملین آراء اور تجاویز پیش کیں ، جن میں سے کئی کا مطالعہ کیا گیا اور انہیں قوانین میں شامل کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہو ہینگ لو نے بتایا کہ چودھویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے 413 تحقیقی سرگرمیاں انجام دیں ،25 ہزار 43 تجاویز پیش کیں اور بڑی تعداد میں تجاویز کو پالیسی اقدامات میں تبدیل کیا گیا ۔
یہ بھی بتایا گیا کہ 2020 سے 2024 تک چین کے پانچ خود اختیار علاقوں کی مجموعی جی ڈی پی 6012.9 ارب یوآن سے بڑھ کر 8376.6 ارب یوآن تک پہنچ چکی ہے ۔