• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    شو جو ، جہاں قدیم ہان شاہی دور کا طلسم جدت سے ہم آہنگ ہوتا ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-22

    22ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شہر شوجو میں جب شام اترتی ہے تو گوشت کی یخنی سے اٹھنے والی مہک ، لیوچن اوپرا کی موسیقی ، سڑک کنارے گرما گرم کھانوں کی توے پر پڑنے کی چھن چھن اور فٹ بال کے کھلاڑیوں اور شائقین کا شور ، اس شہر میں ایک نیا جہاں آباد کر دیتے ہیں۔

    ایک وقت میں پھنگ چھنگ کے نام سےمعروف اس شہر میں 5,000 سال پرانی تہذیب، اپنی تمام تر انفرادیت سمیت کمال مہارت کے ساتھ جدید ترین اختراعات میں ڈھلتی نظر آتی ہے۔

    قدیم ورثہ جو آج بھی زندہ ہے

    چینی تاریخ میں شوجو کو ہان ثقافت کا گہوارہ کہا جاتا ہے اور اس کی شہری ترقی کا ریکارڈ 2,600 سال سے زیادہ پرانا ہے۔

    2 اگست 2025۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شوجو میوزیم میں ،رقص کی کیفیت میں ڈھلے مٹی کے مجسمے (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    2 اگست 2025۔ مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے شوجو میوزیم میں ،رقص کی کیفیت میں ڈھلے مٹی کے مجسمے (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    شوجو میوزیم میں شاندار شاہی خزانے نمائش کے لیے موجود ہیں ۔ ان میں مغربی ہان شاہی دور (202 قبل مسیح-25 عیسوی) کا " جیڈ سے بنا ہوا سونے کے دھاگوں سے سلا ہوا تدفین کا لباس "بھی ہے، جو جیڈ کے فنکاروں کی مہارت اوراس دور میں تدفین کی روایات کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مٹی سے بنے ٹیریکوٹا آرمی کے مجسموں سے لے کر رقاصوں تک کے مجسمے یہاں آنے والوں کو قدیم زندگی کی ایک جھلک دکھاتے ہیں۔

    میوزیم گائیڈ ، جانگ ای جی کے مطابق ، یہ مجسمے ہان شاہی دور کے جمالیاتی فن کی خوبصورتی کے عکاس ہیں جن میں فنکاروں نے واضح خطوط اور تکنیکی مہارتوں سے اپنے دور کی روایات اور فنکارانہ احساسات کو مقید کیا ہے۔

    یکم اگست 2025 ۔ شوجو کا اربن کلچرل لینڈ مارک ،حوانگ لو ( ییلو ٹاور )۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن / یو لی )

    یکم اگست 2025 ۔ شوجو کا اربن کلچرل لینڈ مارک ،حوانگ لو ( ییلو ٹاور )۔ ( پیپلز ڈیلی آن لائن / یو لی )

    اس ورثے کی عزت افزائی اور حیاتِ نو کے لیے ، شہر نے " پھنگ چھنگ چھیلی" منصوبہ شروع کیا ۔ یہ 3.5 کلومیٹر طویل ایک ثقافتی راستہ ہے جو اہم تاریخی مقامات کو باہم منسلک کرتا ہے۔ اس اقدام نے قدیم گلیوں اور عمارات کو ایک نئی زندگی دی ہے اور ایک ایسا ثقافتی علاقہ تشکیل پایا ہے جہاں تاریخی ورثہ اور تجارتی سرگرمیاں مکمل ہم آہنگی کے ساتھ پنپ رہی ہیں۔

    شوجو کی ثقافت کی حرارت نہ صرف اس کی تاریخی جگہوں میں محسوس کی جاتی ہے بلکہ یہ اس کی روزمرہ زندگی کے معمولات میں بھی زندہ ہے۔

    یکم اگست 2025۔ شوجو کا مخصوص ، چھوٹے گوشت کا شوربہ  جو اپنے ذائقے اور مہک کے لیے مشہور ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن / سوینگ شیانگ)

    یکم اگست 2025۔ شوجو کا مخصوص ، چھوٹے گوشت کا شوربہ جو اپنے ذائقے اور مہک کے لیے مشہور ہے۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن / سوینگ شیانگ)

    ہر موسم گرما میں ، فویانگ فیسٹیول کے ساتھ شوجو ایک نئی انگڑائی لے کر بیدار ہوتا ہے۔ اس موقعے پر مقامی لوگ قدیم حکمت کے مطابق "گرمی کا مقابلہ گرمی"سے کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ یہ وہ روایت ہے جو اب قومی غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل ہو چکی ہے اور شہر کو اس کے ماضی سے جوڑنے والا ایک مقبول تہوار مانا جاتا ہے۔

    ہسپانوی سیاح الویرو لاگو ، پہلے پہل تو گرمی کے موسم میں ، گرم سوپ پینے کے حوالے سے کچھ شکوک کا شکار تھے ، لیکن جب انہوں نے اسے چکھا تو ان کے خیالات تبدیل ہوگئے ۔ ان کا کہناتھا کہ جب میں یہ پیالہ ختم کروں گا تو میں پسینے میں شرابور ہوں گا اور یہ صحت کے لیے اچھا ہے ۔

    ہسپانوی سیاح الویرو لاگو نے 4 اگست 2025 کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ژو زو میں لیو چھن اوپیرا کا تجربہ کیا۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    ہسپانوی سیاح الویرو لاگو نے 4 اگست 2025 کو چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر ژو زو میں لیو چھن اوپیرا کا تجربہ کیا۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/سو ینگ شیانگ)

    شوجو کا ثقافتی ورثہ اور علاقائی فن کا ایک روپ لیو چھن اوپیرا ہے، جو دل کو چھو لینے والے نغموں کے لیے معروف ہے۔ یہ عوامی اوپیرا بید کے پتے کی شکل کے طنبورے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے اور شہر کی روزمرہ زندگی کی عکاسی کرتا ہے ۔اوپیرا طائفے کے ڈپٹی ڈائریکٹر یانگ چھینگ کا کہنا ہے کہ ، ہنسی مزاح سے بھرپور لیوچھن اوپیرا شوجو کے لوگوں کی ذہانت اور صاف گوئی کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔

    ہسپانوی سیاح الویرو ، زبان کی رکاوٹ کے باوجود اوپیرا پرفارمنس سے بے حد متاثر ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ثقافت اور زبان کی رکاوٹوں کے باوجود، میں نے اس اوپیرا میں خوشی اور مزاح کومحسوس کیا کیونکہ جذبات تو عالمگیر ہوتے ہیں ۔

    جدید اختراعات کا مرکز

    جدید شوجو کو "چین کی تعمیراتی مشینری کا دارالحکومت" کہا جاتا ہے، جہاں اس صنعت کی سرکردہ کمپنی ، شوجوکنسٹرکشن مشینری گروپ کمپنی، لمیٹڈ (XCMG) شہر کی تکنیکی ہنرمندی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

    چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں یی من کی کھلی کانوں میں ، کان کنی کے خود کار برقی ٹرک کام میں مصروف ہیں۔ (تصویر بشکریہ پیپلز ڈیلی آن لائن)

    چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے میں یی من کی کھلی کانوں میں ، کان کنی کے خود کار برقی ٹرک کام میں مصروف ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن کو یہ تصویر انٹرویو دینے والے نے فراہم کی)

    شوجوکنسٹرکشن مشینری گروپ اور اس کے شراکت داروں کے تیار کردہ کان کنی کے 100 خود کار برقی ٹرکس کا ایک بیڑا ،شمالی چین کے اندرون منگولیا خود اختیار علاقے کی ایک کھلی کان میں کام شروع کر چکا ہے، یہ دنیا میں خودکار گاڑیوں کے اتنے بڑے پیمانے پر استعمال کی واحد مثال ہے۔

    شوجوکنسٹرکشن مشینری گروپ کی مائننگ مشینری کے چیف لے آؤٹ انجینئر ڈائی اربو کے مطابق ، خودکار ڈرائیونگ، 5 جی مواصلات اور شمسی توانائی کی ٹیکنالوجی کے ساتھ چلنے والے یہ ٹرک ، انسانی آپریٹر کی کارکردگی کے 120 فیصد تک کارکردگی پیش کر سکتے ہیں جبکہ ایندھن کی بچت سالانہ 15,000 ٹن ہوتی ہے۔

    شوجوکنسٹرکشن مشینری گروپ کی ایک اور تخلیق، سائنس فکشن بلاک بسٹر فلم "دی وانڈرنگ ارتھ 2" میں نظر آنے والے مشہور واکنگ ایکسکویٹر "اسٹیل مینٹس" ہیں جو ، قدرتی آفات میں ہنگامی امداد اور بچاؤ کی مشکل کارروائیوں میں شاندار صلاحیتیں دکھاتے ہیں۔

    کمیونٹی کا عملی جوش و خروش

    مئی 2025 میں ،جیانگ سو فٹ بال سٹی لیگ، "سو چاؤ" کا آغاز ہوا جس نے شہر بھر میں فٹ بال کے لیے جوش و خروش بیدار کیا۔ 10 راؤنڈز میں 60 میچز کے ساتھ، شوقیہ کھلاڑیوں کی اس لیگ کے ہر گیم میچ کواوسطاً 25,000 تماشائیوں نے دیکھا جب کہ آن لائن بھی 1.3 ارب سے زیادہ ویوزحاصل ہوئے۔

    2 اگست 2025۔ چین کے صوبے جیانگ سو کے شو جو اولمپک سپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے فٹ بال میچ کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یو لی)

    2 اگست 2025۔ چین کے صوبے جیانگ سو کے شو جو اولمپک سپورٹس سینٹر میں کھیلے گئے فٹ بال میچ کا منظر۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/یو لی)

    سو چاؤ میں ہر طرح کے کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، یہ پیشہ ور لیگس کے طریقہ کار سے مختلف ہے۔ فٹ بال کے شوقین طلبہ، ڈلیوری ورکرز، پروگرامرز اور سکیورٹی گارڈز ،اس لیگ میں ایک ساتھ کھیلتے ہیں اور مقابلہ کرتے ہیں ، جس سے کمیونٹی سپورٹس کی شمولیتی نوعیت کی عکاسی ہوتی ہے۔ شوجو ٹیم کے ایک کھلاڑی لی گوانگ پھنگ ، ایک سکیورٹی کمپنی کے لیے کام کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ پروفیشنل لیگس کی نسبت ، سو چاؤ، عام لوگوں کے بہت قریب ہے یہ کھلاڑیوں اور شائقین کو قریب لاتی ہے۔

    یہ لیگ اب،کھیلوں کی مقابلے سے زیادہ ایک ثقافتی پل بن گئی ہے جو صوبہ جیانگ سو کے شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ چھیاو یو ، شوجو کے ایک کھلاڑی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ،ہم میدان میں حریف ہیں لیکن میدان سے باہر ایک خاندان کی طرح ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سو چاؤ کے ذریعے مزید لوگ جیانگ سو کو دریافت کریں گے، شوجو کا دورہ کریں گے اور یہاں کے کھانوں ثقافت کا تجربہ کریں گے۔

    جیڈ کے قدیم تدفینی لباس سے لے کر کان کنی کے خودکارٹرکس تک، روایتی اوپیرا کے سٹیج سے لے کر تماشائیوں سے بھرے ہوئے فٹ بال کے سٹیڈیم تک، شوجو اس بات کا عملی ثبوت پیش کرتا ہے کہ ثقافتی ورثہ، ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ کیسے نکھرتا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان