24ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)وسطی چین کے صوبے حونان کا شہر حوائی ہوا ،صدیوں پرانی ثقافتی روایات کو پرکشش سیاحتی مقامات میں تبدیل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے ۔یہ شہر 27,600 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں 51 قومیتی گروہ اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے 740منصوبے موجود ہیں۔

وسطی چین کے صوبے حونان کےشہر حوائی ہوا میں غیر مادی ثقافتی ورثے کا پارک ووشی (پیپلز ڈیلی آن لائن/حوانگ جو)
اپنے بھرپور غیر مادی ثقافتی ورثے سے استفادہ کرتے ہوئے حوائی ہوا نے غیر مادی ثقافتی ورثے پر مشتمل ووشی پارک بنایا ہے، اس کے تین مختلف حصے ہیں جن میں ایک تعاملاتی تجربات کا علاقہ ، ایک عملی ورکشاپس حصہ کا اور روایتی فنون کے لیے وقف ایک کلچرل سکوائر شامل ہے۔
ڈیجیٹل ماڈلنگ، موشن کیپچر، ورچوئل ریئلٹی اور آگمنٹڈ ریئلٹی کے ذریعے، یہ پارک ایک ایسا تجربہ فراہم کرتا ہے جو روایات اور ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔

وسطی چین کے صوبے حونان کےشہر حوائی ہوا میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے ووشی پارک میں اے آئی کے ذریعے قومیتی ملبوسات کی نمائش ۔(پیپلز ڈیلی آن لائن/حوانگ جو)
یہ پارک رواں سال یومِ مئی کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران تجرباتی طور پر کھولا گیا تھااور اس دوران 15،000 افراد نے یہاں کا دورہ کیا۔مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد یہاں 50,000 سیاح آچکے ہیں اور یہ ایک مقبول علاقائی سیاحتی مقام بن چکا ہے۔

وسطی چین کے صوبے حونان کےشہر حوائی ہوا میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے ووشی پارک میں آنے والے سیاح غیر مادی ثقافتی ورثے کا براہ راست مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/حوانگ جو)
حوائی ہوا نے پچھلے تین سالوں میں ،مقامی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے روایتی فنون اور رسومات پر مشتمل غیر مادی ثقافتی ورثے کی 400 سے زیادہ نمائشوں اور پرفارمنسز کا اہتمام کیا ہے۔

وی چیٹ پر حوائی ہوا کےغیر مادی ثقافتی ورثے کا منی -پروگرام (وی چیٹ منی پروگرام کا سکرین شاٹ

وسطی چین کے صوبے حونان میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے چوتھی نمائش کی ایک تصویری جھلک (تصویر : حونان کی سیاحتی ترقی کی پانچویں کانفرنس کی تنظیمی کمیٹی کی جانب سے فراہم کی گئی )
16 ستمبر کو وسطی چین کے صوبے حونان میں حونان غیر مادی ثقافتی ورثے کے چوتھی نمائش کا آغاز ہواجس میں 150 روایتی ثقافتی منصوبے اور پانچ صوبوں اور علاقوں سے ثقافتی ورثے کے 500 ماہرین شامل ہوئے ۔

حونان غیر مادی ثقافتی ورثے کی چوتھی نمائش کے دوران یہاں کے غیر مادی ثقافتی ورثے پر مشتمل مصنوعات کی ترویج کے لیے ایک بین الاقوامی تجارتی میلے کا انعقاد کیا گیا ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لیو شان)
اس نمائش میں منعقدہ تجارتی میلے کا مقصد حونان کےغیر مادی ثقافتی ورثے کی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹس اور عالمی صارفین سے متعارف کروانا اور ان تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

چوتھے حونان غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش میں روایتی دونگ قومیت کا اطلس ۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/ہوانگ جو)



