• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    حہ تھیان کی جڑی بوٹیوں سے بننے والی چائے کی تکنیک کے وارث، متقسم منگلک

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-24
    حہ تھیان کی جڑی بوٹیوں سے بننے والی چائے کی تکنیک کے وارث، متقسم منگلک
    6 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک ایک گاہک کے لیے قدرتی جڑی بوٹیوں سےچائے تیار کر رہے ہیں۔

    24ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)حہ تھیان کی جڑی بوٹیوں سے بنائی جانے والی چائے کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ چائے پینا یہاں کے معمولات زندگی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ یہ کوئی عام چائے نہیں ہے ،یہ لونگ، گوجی بیری، ادرک، کینو کے خشک چھلکے اور گلاب سمیت 30 سے زیادہ اجزاء سے بنائی جاتی ہے، جنہیں پہلے مسلا جاتا ہے اور پھر چائےتیار کی جاتی ہے۔ 2021 میں، چائے بنانے کی اس تکنیک کو قومی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا تھا۔

    متقسم منگلک ، حہ تھیان ہربل چائے بنانے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 15 سال کی عمر میں، انہوں نے کاروبار میں اپنے والد کی مدد کرنا شروع کی۔ 2008 میں وہ ایک مقامی طبی اسکول سے فارغ التحصیل ہوئے۔ 2019 میں، انہوں نے اپنی کمپنی قائم کی اور حہ تھیان ہربل ٹی کو ایک پراڈکٹ برینڈ بنایا۔ اس چائے کی ،صحت کے لیے افادیت کی بنیاد پر درجہ بندی اور پیکنگ کی جاتی ہے۔

    جڑی بوٹیوں سے چائے بنانے کی تکنیک کے وارث کے طور پر،متقسم منگلک کو دیگر علاقوں میں نمائشوں اور ایکسچینج پروگرامز میں شرکت کا موقع بھی ملتا ہے۔ مشرقی چین کے صوبے آن حوئی اور جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان میں جب انہوں نے اپنے آبائی علاقے کی چائے متعارف کروائی تو انہیں بھرپور رد عمل ملا اور غیر ملکی افراد نے بھی اس میں دلچسپی لی۔ مقامی مصنوعات کے تنوع اور چائے کی پروسیسنگ میں جدت نے اسے مزید ترویج دی ہے۔

    5ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم ایک گاہک کے لیے پسی ہوئی قدرتی جڑی بوٹیوں کو پیک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔(شنہوا/ حو حوہو)
    4ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک لوہے کے ہاون دستے میں جڑی بوٹیوں کو پیس رہے ہیں۔ (شنہوا /حو حوہو)
    18ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک کے مطب پر چائے میں استعمال ہونےوالے پھول ۔ (شنہوا /میراگل میمتریئم)
    5 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے گھر پر کھانے کے دوران ہربل چائے میں نان کو بھگو رہے ہیں ۔(شنہوا/وانگ فیئے)
    4ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے مطب پر ایک گاہک سے بات چیت کر رہا ہے۔ (شنہوا/وانگ فیئے)
    5 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر کھنچوا رہے ہیں۔(شنہوا/وانگ فیئے)
    4 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک ایک شخص کی نبض محسوس کر رہے ہیں۔(شنہوا/وانگ فیئے)
    18ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک کے مطب پر ہر بل چائے میں استعمال ہونے والے قدرتی اجزا ۔(شنہوا/ میراگل میمتریئم)
    18ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک کےمطب پر ہر بل چائے میں استعمال ہونے والے قدرتی اجزا ۔(شنہوا/ میراگل میمتریئم)
    5 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے بیٹے کو قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنی چائے پلا رہے ہیں۔(شنہوا/وانگ فیئے)
    5 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنی چائے پی رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ فیئے)
    5 ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد قدرتی جڑی بوٹیوں سے بنی چائے پی رہے ہیں اور یہ ان کا روزانہ کا معمول ہے۔(شنہوا/وانگ فیئے)
    5ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک کے مطب پر جڑی بوٹیوں کو پیسنے والا لوہے کا اوزار ۔(شنہوا/حو حوہو)
    6ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے مطب میں اپنے گاہک کے لیے ہربل چائے بنانے کے لیے اجزا ناپ رہے ہیں۔ (شنہوا/ حو حوہو)
    5ستمبر 2025۔شمال مغربی چین کے خود اختیار علاقے سنکیانگ کی چھیلا کاونٹی میں ، متقسم منگلک اپنے مطب میں ایک خاتون کی نبض محسوس کر رہے ہیں۔ (شنہوا/ حو حوہو)

    ویڈیوز

    زبان