چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں "اے آئی پلس" انٹرنیشنل کوآپریشن انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی۔ 24 ستمبر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ "اے آئی پلس" انٹرنیشنل کوآپریشن انیشی ایٹو چین کی طرف سے عالمی برادری کو فراہم کی جانے والی ایک اور اہم پبلک پراڈکٹ ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام ممالک سے اپیل کرنا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کی روشنی میں "اے آئی پلس" ایکشن کو فعال طور پر آگے بڑھائیں اور باہمی احترام اور باہمی فائدے کے اصولوں پر مبنی پالیسی کے تبادلے اور عملی تعاون کو مضبوط کریں۔ ترجمان نے کہا کہ چین "اے آئی پلس" کے شعبے میں تمام فریقین کے ساتھ مل کر تعاون کے نئے نکات تلاش کرنا چاہتا ہے اور چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے عالمی ترقی کے لیے نئے مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے۔