• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    سنکیانگ کے روایتی نان بنانے کی تکنیک جو نسل در نسل منتقل ہورہی ہے

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-25
    سنکیانگ کے روایتی نان بنانے کی تکنیک جو نسل در نسل منتقل ہورہی ہے
    21 جولائی 2025 ۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں میں کوچھہ شہر کی سڑک پرلگا ایک نان سٹال ۔ (شنہوا/وانگ جنگ چیانگ)

    25ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)سنکیانگ میں ایک کہاوت ہے کہ کوئی تین دن بغیر گوشت کے رہ سکتا ہے، لیکن نان کے بغیر ایک دن بھی نہیں۔ اس کہاوت سے سنکیانگ کی روزمرہ زندگی میں نان کے ناگزیر کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔ سنکیانگ میں نان کی 200 سے زائداقسام میں سے ، کوچھہ نان کو "بادشاہ نان " کہا جاتا ہے اور اس کا اوسط قطر نصف میٹر سے بھی زائد ہوتا ہے۔

    کوچھہ نان بنانا تکنیکی طور پر دوسری اقسام کے نان بنانے کی نسبت مشکل ہے۔ اس کو بنانے کے لیے گندم کے آٹے کو بار بار گوندھا جاتا ہے جس سے وہ لچکدار ہو جاتا ہے۔ پھر اس کے پیڑے بنا کر اس کو چپٹا کیا جاتا ہے اور اس گول نان پر ڈیزائن بنانے کے لیے نوکیلی سوئیوں والا اوزار استعمال کیا جاتا ہے ، پھر اس پر کچھ خاص قسم کے مسالے یکساں طور پر پھیلائے جاتے ہیں اور تندور میں لگانے سے پہلے اس پر تل لگائے جاتے ہیںجب تپے ہوئے تندور میں نان پکتا ہے تو تازہ گندم کی خوشبو ہر طرف پھیل جاتی ہے۔

    65 سالہ رشید حمید ، قومی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے نمائندے اور روایتی نان کی تکنیکوں کے وارث ہیں۔ ہر صبح سورج طلوع ہونے سے بھی پہلے ، کوچھہ کی گلیوں میں رشید کے تندور میں لگنے والے کوچھہ نان کی خوشبو سب طرف پھیل جاتی ہے۔ رشید نے 18 برس کی عمر میں اپنے والد سے نان بنانے کا فن سیکھنا شروع کیا تھا ، اور اب اس نے یہ منفرد ہنر اپنے بیٹوں کے حوالے کر دیا ہے۔مقامی لوگوں کے علاوہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد اس کی دکان پر آتی ہےاور دن کے اختتام تک اس کے سیہاں بنائے گئے تمام ایک سے دو ہزار نان فروخت ہوجاتے ہیں۔

    سنکیانگ میں، نان صرف بھوک مٹانے کے لیے کھانے کی ایک چیز نہیں، بلکہ یہ روزمرہ کی زندگی اور ثقافتی ورثے کا ایک رشتہ بھی ہے۔ کوچھہ کی پرانی گلیوں میں نان کی دکانوں سے لے کر ارمچی کے گرینڈ بازار میں نان تھیم والے نمائش ہال تک، نان پہلے سے زیادہ بھرپور انداز میں سامنے آرہا ہے۔ مختلف شکلوں اور ذائقوں میں دستیاب یہ نان سیاحوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہیں۔نان کی شکل کی خوبصورت ثقافتی اورتخلیقی مصنوعات، اور نان کے پیالوں میں پیش کردہ کافی اور دہی، نوجوان سیاحوں میں بے حد مقبول ہیں۔

    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید اپنی نان کی دکان پر گاہک کو نان دے رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    9 ستمبر 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ارمچی کے گرینڈ بازار میں سیاح ، نان کی تھیم پر بنائے گئے نمائشی ہال میں مختلف اقسام کے نان دیکھ رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید اپنی نان کی دکان پر گاہکوں کے لیے نان پیک کر رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ جنگ چیانگ)
    21 اگست 2025 ۔شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں نان کی شکل کی خوبصورت ثقافتی اورتخلیقی مصنوعات،سیاحوں میں بہت پسند کی جاتی ہیں ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    9 ستمبر 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ارمچی کے گرینڈ بازار میں میں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نان کی تھیم پر بنائے گئے نمائشی ہال کا دورہ کرتی ہے ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید کی اہلیہ ، دکان کے لیے نان کے باکس تیار کر رہی ہیں۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید اپنی دکان پر تندور میں سے گرما گرم کوچھہ نان نکال رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید اپنی دکان پر نان کو تندور میں لگانے سے پہلے اسے پھیلا رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ جنگ چیانگ)
    9 ستمبر 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ارمچی کے گرینڈ بازار میں میں سیاح نان سے متعلقہ مصنوعات دیکھ رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید نان پیک کرنے کے لیے لے جا رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ جنگ چیانگ)
    21 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید گاہک کو کوچھہ نان پہنچانے کے بعد واپس جا رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ جنگ چیانگ)
    21 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کھوچھہ میں رشید حمید کوچھہ نان کی ترسیل کے لیے انہیں پیکٹ میں بند کر کے موٹر بائیک پر رکھ رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    21 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں رشید حمید اپنی دکان پر کوچھہ نان کے ساتھ تصویر کھنچوا رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ جنگ چیانگ)
    9ستمبر 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر ارمچی کے گرینڈ بازار میں میں سیاح نان کے پیالے میں ، کافی پی رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    چین کے شہر گوانگ جو میں منعقدہ پیشہ ورانہ مہارتوں کے پہلے قومی مقابلے کے دوران رشید حمید (درمیان میں) مہمان کے طور پر پرفارم کرنے کے بعد گروپ فوٹو کے لیے پوز دے رہے ہیں۔ (شنہوا)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کھوچھہ میں گاہک ، رشید حمید کی دکان سے کوچھہ نان خریدنے کے بعد واپس جا رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں، رشید حمید اپنی دکان پر اپنے پوتے اور پوتی کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں ۔ (شنہوا/وانگ فئے)
    22 جولائی 2025۔ شمال مغربی چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہر کوچھہ میں ، رشید حمید کنان پر اس کے مخصوص مسالے لاگ کر اسے تندور میں لگانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ (شنہوا/وانگ فئے)

    ویڈیوز

    زبان