28ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ کی ڈسٹرکٹ فانگ شان میں یون جو میوزیم ، پتھر کی سلوں پر کندہ بدھ مت کی مقدس تحریروں کے وسیع مجموعے "ٹریپیٹوکوہ" کے لیے جانا جاتا ہے۔
اس میوزیم میں مقدس تحریروں والی 14,278 پتھر کی سلیں ہیں، جن پر 35 ملین سے زیادہ حروف کندہ ہیں ۔ یہ چین میں پتھر کی سلوں پر مقدس تحریروں کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ ان میں سے 10,082 تحاریر جنہیں فانگشان سٹون سکرپچرز کہا جاتا ہے، یون جو معبد کے زیر زمین کمرے میں رکھی گئی ہیں جب کہ 4,196 شن جنگ پہاڑ پر موجود نو غاروں میں محفوظ ہیں۔
پتھر کی مقدس تحریروں پر کندہ کاری، سُوئی سلطنت کے آخری دور (581-618) میں شن جنگ پہاڑ (اصل نام بے دائی پہاڑ) پر یون جو معبد کے بانی راہب، جِنگوان نے شروع کی تھی۔ آنے والی چھ سلطنتوں کے ادوار میں بھی یہ سلسلہ جاری رہا اور کل 1,039 برس میں اس کی تکمیل ہوئی ۔
پتھر کی مقدس تحریروں کے علاوہ، اس معبد میں منگ شاہی دور (1368-1644) کے کاغذ پر تحریر اقوالِ حکمت و دانائی ، چنگ شاہی دور (1644-1911) کے لکڑی پر کندہ اقوال حکمت و دانش نیز تھانگ شاہی دور (618-907) اور لیاو شاہی دور (916-1125) کے 10 سے زیادہ پگوڈابھی موجود ہیں۔
بیجنگ کے یون جو معبد کے زیر زمین کمرے میں محفوظ مقدس تحریروں پر مشتمل پتھر کی سلیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لیو دونگ)
پتھر کی سلوں پر کندہ یہ مقدس تحاریر ، چین کا ثقافتی خزانہ اور عالمی ثقافتی ورثے کا ایک قیمتی حصہ ہیں۔
یون جو معبد میں ثقافتی نوادرات کی انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شُو پھنگ نے پیپلز ڈیلی آن لائن سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "فانگشان سٹون سکرپچرز " بدھ مت، ثقافتی نوادرات، ادب، خطاطی، تاریخ اور جغرافیے پر تحقیق کے لیے انتہائی اہم ہیں اور یہ ضروری ہے کہ دنیا کو ان سے متعارف کروایا جائے۔ ہ
، یون جو ٹیمپل سٹون سکرپچر میوزیم 2013 سے ملک بھر میں “چینی ثقافت کا معجزہ: یون جومعبد کی تاریخ اور ثقافت” کے عنوان سے نمائشیں منعقد کر رہاہے اور جرمنی اور میانمار میں بھی ان نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یون جو معبد میں ثقافتی نوادرات کی انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی شُو پھنگ (دائیں)، ، پیپلز ڈیلی آن لائن کے اطالوی رپورٹر کو انٹرویو دے رہے ہیں۔ (پیپلز ڈیلی آن لائن/لو یانگ)