• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    یونیسکو کے 26 نئے بایوسفیئر ریزرو ز کی فہرست جس میں سے 2 چین میں ہیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-28

    18 اکتوبر 2022 کو لی اس تصویر میں صوبہ شائنشی کی جوجی کاونٹی کے چنگ لنگ پہاڑوں پر پھیلے خزاں کے خوبصورت رنگ ۔  حالیہ برسوں میں، شائنشی نے چنگ لنگ پہاڑوں کی ماحولیاتی بحالی اور ان کےتحفظ کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، جس کے نتیجے میں کریسٹڈ آئیبس سمیت دیگر زیر تحفظ جانوروں کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے اور ایکو ٹورازم اور دیگر سبز صنعتیں پھل پھول رہی ہیں۔ (شنہوا/شاؤ روئی)

    28ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)27 ستمبر کو یونیسکو نے 21 ممالک میں 26 نئے بایوسفیئر ریزرو کا تعین کیا ہے جن میں سے دو چین میں ہیں۔ ان نئے بایوسفیئر ریزروز کی شمولیت کے بعد اب دنیا کے 142 ممالک میں ان مقامات کی تعداد 785 ہو گئی ہے ۔

    نئے بایوسفیئر ریزرو ز میں چینی مقامات میں اندرون منگولیا خود اختیارعلاقے کا داچنگ شان بایوسفیئر ریزرو، اور صوبہ شائنشی کا جوجی بایوسفیئر ریزرو شامل ہیں۔

    داچنگ شان بایوسفیئر ریزرو تقریباً 3,900 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہواہے اور بایوڈائیورسٹی سے مالا مال ہے۔ یہ ریزرو تقریباً 1,200 اعلیٰ اقسام کےپودوں ، ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کی300 اقسام اور 1,800 آرتھروپوڈ اقسام کا مسکن ہے۔

    4 اپریل 2024 کو لی گئی تصویر جس میں اندرون منگولیا خود اختیارعلاقے حوحہ حاوتھہ میں داچنگ شان بایوسفیئر ریزرو کا فضائی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    4 اپریل 2024 کو لی گئی تصویر جس میں اندرون منگولیا خود اختیارعلاقے حوحہ حاوتھہ میں داچنگ شان بایوسفیئر ریزرو کا فضائی منظر دیکھا جا سکتا ہے۔

    جو جی بایوسفیئر ریزرو، چنگ لنگ رینج کی شمالی اور جنوبی ڈھلوانوں پر 690 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔سطح سمندر سے 2,904 میٹر کی بلندی پر واقع یہ ریزرو کا 96 فیصد جنگلات پر مشتمل ہے ۔ اس کی شاندار عمودی نباتاتی زونز میں جنگلی نباتات اور جانوروں کی 3,630 سے زائد اقسام پائی جاتی ہیں، جن میں چنگ لنگ پانڈا، چپٹی ناک والے سنہرے بندر اور سنہرے تاکن (تبتی ہرن) شامل ہیں۔

    نئے نامزد ممالک میں، انگولا، جبوتی، ایکواٹوریل گنی، آئس لینڈ، عمان اور تاجکستان کے بایوسفیئر ریزرو پہلی مرتبہ شامل ہوئے ہیں جب کہ ساؤ ٹومے اور پرنسائپ ک وہ پہلے ملک ہیں جن کا کوئی ایک حصہ نہیں بلکہ پورا علاقہ بایوسفیئر ریزرو کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

    یونیسکو ،بایوسفیئر ریزرو کو "پائیدار ترقی کے لیے سیکھنے کے مقامات " قرار دیتا ہے جو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو ماحولیاتی نظام کے پائیدار استعمال کے ساتھ یکجا کرے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان