• صفحہ اول>>سائنس و ٹیکنالوجی

    چینی ٹیم کا اعزاز، دنیا کے سب سے کم عمر اور کم وزن مریض میں مصنوعی دل کی کامیاب پیوند کاری

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-29

    23 ستمبر 2025 ،مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل میں ڈاکٹرز ،ننھی مریضہ کےساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ (نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل /شنہوا ہینڈ آؤٹ )

    23 ستمبر 2025 ،مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل میں ڈاکٹرز ،ننھی مریضہ کےساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ (نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل /شنہوا ہینڈ آؤٹ )

    29ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے ڈاکٹرز نے کامیابی کے ساتھ ،ایک نوعمر بچی میں ایک معلق مقناطیسی مصنوعی دل کی پیوندکاری کی ۔ 20 اگست کو نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل کے اعزازی صدر مو شومنگ اور تھیان جن میونسپلٹی میں ٹی ای ڈی اے انٹرنیشنل کارڈیو ویسکیولر ہاسپٹل کے صدر لیو شیاوچھنگ کی سربراہی میں ہونے والےنو گھنٹے طویل اس آپریشن میں، دنیا کی سب سے کم عمر اور کم وزن مریضہ میں اس قسم کی ڈوئل -وینٹریکلر اسسٹنس ڈیوائس لگائی گی جو کہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

    5 برس کی عمر اور صرف 13 کلو وزن کی اس بچی میں تین سال قبل کارڈیو مائیوپیتھی جیسی نایاب اور جان لیوا حد تک خطرناک عارضے کی تشخیص ہوئی۔ جولائی میں اس بچی میں تشویشناک علامات ظاہر ہونے لگیں۔ چونکہ نوعمر بچوں کے لیے عطیہ کردہ دل بہت کم ہوتے ہپیں لہذا، طبی ٹیم نے پیوند کاری کے لیے ڈوئل وینٹریکلر مصنوعی دل کی پیوند کاری کا انتخاب کیا۔ بچوں کے لیے خاص طور پر تیار کردہ اس آلے کا وزن صرف 70 گرام فی پمپ ہے اور اس میں کم ہیملیسس اور زیادہ بایوکمپٹیبلٹی ہے ،جو اسے بچوں کے لیے زیادہ موزوں بناتی ہے۔اس آپریشن کے صرف ایک ہفتے بعد یہ بچی معمول کے مطابق کھانا کھانے اور کچھ فاصلے تک چلنے کے قابل ہوگئی ۔

    دنیا بھر میں، بچوں کے لیے میکانکی سرکولیٹری سپورٹ اکثر بڑے بیرونی آلات پر انحصار کرتی ہے، جس سے نقل و حرکت محدود ہوسکتی ہے اور انفیکشن کے خطرات بھی بڑھتے ہیں۔چین میں تیار کردہ امپلانٹ ایبل آلہ، بیرونی انحصار سے مقامی ہم آہنگی کی طرف ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

    23 ستمبر 2025 . صوبہ جیانگ سو کے نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل میں طبی عملےکی ایک رکن ، نوعمر مریضہ سے بات چیت کررہی ہیں ۔ (نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل /شنہوا ہینڈ آؤٹ)

    23 ستمبر 2025 . صوبہ جیانگ سو کے نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل میں طبی عملےکی ایک رکن ، نوعمر مریضہ سے بات چیت کررہی ہیں ۔ (نانجنگ میڈیکل یونیورسٹی چلڈرن ہاسپٹل /شنہوا ہینڈ آؤٹ)

    ویڈیوز

    زبان