• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    چین میں ، کنفیوشس کی 2576 ویں سالگرہ کا جشن

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-30

    30ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)اتوار کو مشرقی چین کے صوبےشاندونگ میں کنفیوشس کےآبائی شہر چوفو میں، عظیم فلسفی کی 2,576 ویں سالگرہ کے موقع پر آن لائن اور آف لائن تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔

    زرد ربن باندھے ہوئے شرکا تقریباً صبح 9 بجے تقریب گاہ پہنچے جہاں انہوں نے کنفیوشس کے مجسمے کے سامنے پھولوں کی ٹوکریاں رکھیں۔ شاندونگ صوبے کے گورنر جو نائی شیانگ نے کنفیوشس کی مدح سرائی کی اور مہمانوں نے سر جھکا کر اظہارِ عقیدت کیا۔

    لوگوں کی شرکت اور عالمی تاثر کو بڑھانے کے لیے، اس سال کی تقریب میں لائیو آن لائن نشریات نے دنیا بھر کے لوگوں کو کنفیوشس ثقافت کے ساتھ منسلک ہونے کا موقع فراہم کیا۔

    ایک معلم اور فلسفی کے طور پر، کنفیوشس (551-479 قبل مسیح) نے ایک نظریاتی سکول کی بنیاد رکھی، جو کنفیوشس ازم کے نام سے معروف ہوا۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے نجی سکولز قائم کیے جہاں تمام سماجی طبقات کے طلبہ کو داخلہ دیا جاتا تھا۔

    اس سال کا ایونٹ 2025 کے چین بین الاقوامی کنفیوشس ثقافتی میلے کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان