• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    چین میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 63 ووکیشنل انڈرگریجویٹ یونیورسٹیز کا قیام

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-09-30

    30ستمبر 2025 (پیپلز ڈیلی آن لائن)روں ہفتے منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر تعلیم شیونگ سی ہاو نے مطلع کیا کہ چین نے پچھلے پانچ سالوں میں 63 ووکیشنل انڈرگریجویٹ یونیورسٹیز قائم کی ہیں۔

    شیونگ سی ہاو کے مطباق ،چین میں کل 87 ووکیشنل انڈرگریجویٹ یونیورسٹیز ، 9,302 سکینڈری ووکیشنل سکولز اور 1,562 ووکیشنل کالجز ہیں، جن میں طلبہ کی کل تعداد 34 ملین ہوچکی ہے اور یہ دنیا میں ووکیشنل تعلیم کا سب سے بڑا نظام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اداروں میں 1,434 مضامین پیش کیے گئے ہیں ، جو اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں درج ہر صنعتی زمرے کا احاطہ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ، چین نے صنعتی و تعلیمی انضمام کو بھی فروغ دیا ہے تاکہ ہنر اور صلاحیتوں کی آبیاری کرتے ہوئے اسے علاقائی اقتصادی و صنعتی ترقی کے ساتھ بہتر طور پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔

    ویڈیوز

    زبان