6اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)18 ستمبر 2025 کو، پیپلز ڈیلی آن لائن کے ایک گروپ نے شینزن کی ڈسٹرکٹ نانشان میں شینزن انرجی انوائرمنٹ نانشان انرجی -ایکو پارک کا دورہ کیا۔ یہ پارک نہ صرف شینزن کے لیے ایک اہم شہری ماحولیاتی انفراسٹرکچر ہے، بلکہ یہ فضلے سے توانائی کی صنعت میں چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی ایک چھوٹی سی متحرک کائنات اور جدید ماڈل بھی ہے۔ روایتی فضلے سے توانائی پیدا کرنے والے پلانٹس کے برعکس، ایکو پارک نے ڈی انڈسٹریلائزڈ ڈیزائن کا فلسفہ اپنایا ہے۔ لہر دار مرکزی عمارت، سیلا لِلی شکل کی چمنی، اور شیل کی شکل کا سائنسی تعلیم کا مرکز ، ایسا لگتا ہے کہ تعمیراتی عناصر قدرتی عناصر کو انفراسٹرکچر میں ضم کررہے ہیں۔ پارک میں ایک دائرہ نما تجدیدی فن کی گیلری اور ایک انٹرایکٹو سائنسی تجربات کا ہال بھی موجود ہے، جہاں دلچسپ فنکارانہ انداز میں ویسٹ ٹریمینٹ کے پورے عمل کو پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سارا افضل کا کہنا ہے اس پارک میں، ضائع شدہ مواد ، ضائع نہیں ہوتا ہے ۔اگر مکمل طور پر استعمال کیا جائے تو روایتی فضلے کو سمجھداری کے ساتھ استعمال میں لایا جا سکتاہے ، اسے آرٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ری سائیکلنگ واقعی خوبصورت ہے۔"