• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کے قومی دن اور مڈ آٹم فیسٹیول کی چھٹیوں میں  ملک بھر میں 888 ملین سیاحوں نے سفر کیا

    (CRI)2025-10-09

    چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت کے ڈیٹا سینٹر کے مطابق، چین کے قومی دن اور مڈ آٹم فیسٹیول کے 8 دنوں کے دوران، ملک بھر میں 888 ملین سیاحوں نے سفر کیا، جو 2024 کے قومی دن کی 7 دنوں کی چھٹیوں کے مقابلے میں 123 ملین کا اضافہ ہے۔ ملکی سیاحت پر کل 8 کھرب 9 ارب 60 لاکھ یوآن خرچ ہوئے۔جو 2024 کے قومی دن کی چھٹیوں کے مقابلے میں ایک کھرب 8ارب 18 کروڑ ،90لاکھ یوآن زیادہ ہیں۔

    چین کی وزارت برائے نقل و حمل نے 9 اکتوبر کے اعداد و شمار میں بتایا کہ 2025 کے قومی دن اور مڈ آٹم فیسٹیول کی چھٹیوں میں ملک بھر میں بین العلاقی نقل و حرکت کی کل تعداد 2.433 بلین رہی، روزانہ اوسطاً 304 ملین سفر ہوئے، جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.3 فیصد زیادہ ہے،یہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان