9 اکتوبر کو، چین کی وزارت تجارت اور کسٹمز ایڈمنسٹریشن نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا جس میں الٹرا ہارڈ میٹریلز، ریئر ارتھ کے آلات ،اس کے خام مال اور معاون مال، ہولمیم سمیت 5 قسم کی میڈیم اور ہیوی ریئر ارتھ ، لیتھیم بیٹریوں اور مصنوعی گریفائٹ اینوڈ مواد سے متعلقہ اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ پابندیاں 8 نومبر سے رسمی طور پر نافذ العمل ہوں گی۔
وزارت تجارت کے ترجمان کے مطابق، مذکورہ اشیاء میں واضح طور پر فوجی اور سول دونوں استعمال کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ چین نے قوانین و ضوابط کے مطابق برآمد کنٹرول کے اقدامات نافذ کیے ہیں، جو بین الاقوامی سطح پر رائج طریقہ کار کے مطابق ہیں۔ اس اقدام سے قومی سلامتی اور مفادات کے بہتر تحفظ اور عدم پھیلاؤ کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بہتر انجام دہی میں مدد ملے گی۔ چینی حکومت دنیا بھر میں صنعتی اور سپلائی چینز کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہاں ہے۔ یہ اقدام کسی بھی خاص ملک یا خطے کے خلاف نہیں ہیں۔قانون اور ضابطہ کار کے مطابق برآمدی درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد اجازت دی جائے گی۔