• صفحہ اول>>دنیا

    غزہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ،امریکی نائب صدر

    (CRI)2025-10-23

    مقامی وقت کے مطابق 22اکتوبر کو اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنا "آسان نہیں" ہے اور امریکہ اور اسرائیل غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے امریکہ کے تجویز کردہ "20 نکاتی منصوبے" پر عمل درآمد کو فروغ دینے کے لیے بھرپور مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حماس کو مکمل طور پر تنہا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اسی دن، بین الاقوامی عدالت انصاف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی درخواست پر ایک مشاورتی رائے جاری کی، جس میں اس بات کا تعین کیا گیا کہ اسرائیل، قابض طاقت کے طور پر، سلامتی کے بہانے مقبوضہ علاقوں میں انسانی امداد کی سرگرمیوں کو نہیں روک سکتا ۔ اسے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے غزہ پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کو سہولت فراہم کرنی چاہیے، اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے ذریعے فراہم کردہ امدادی سامان کی بلاروک ٹوک فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس مشاورتی رائے کا خیرمقدم کیا، جبکہ اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

    ویڈیوز

    زبان