23اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین، نے چین میں ایک ہائی سپیڈ لائن پر پری سروس ٹرائلز کا آغاز کر دیا ہے اور ان ٹرائلز کے دوران ٹرین کی رفتار 453 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق، سی آر 450 سیریز، جس کی زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ سپیڈ 450 کلومیٹر فی گھنٹہ اور کمرشل سروس کی رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اس کے مشرقی شہر شنگھائی اور مغربی شہر چھنگ دو کے درمیان ہائی سپیڈ ریلوے پر کوالیفیکیشن ٹرائلز جاری ہیں۔
یہ ہائی سپیڈ ٹرین صرف 4 منٹ 40 سیکنڈ میں صفر سے 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے، اور دو ٹرینز نے 896 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مجموعی رفتار سے ایک دوسرے کو کراس کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔سی آر 400 کے مقابلے میں،سی آر 450 کی چونچ لمبی اور باریک ہے ،چھت کی اونچائی 20 سینٹی میٹر کم ہےاور وزن بھی 50 ٹن کم ہے، جس سے ایروڈائنامک ڈریگ میں 22 فیصد کمی آئی ہے۔
اس وقت سروس میں موجود سی آر400 فوشنگ ہائی سپیڈ ٹرینز کی رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
سی آر 450 کو باضابطہ طور پر مسافروں کی آمدو رفت شروع کرنے سے پہلے بغیر کسی مسئلے کو رپورٹ کیے ، 600,000 کلومیٹر کا سفر طے کرنا ہو گا۔




