23اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) 19 اکتوبر 2025 کو بیجنگ میں دیوار چین کے بادالنگ سیکشن پر ، کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے اور چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے تعاون سے پہلے پاکستان-چین فیشن شوکا انعقاد ہوا۔
شو میں چین اور پاکستان کے معروف ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات اور زیورات پیش کیے ۔تقریب میں چینی حکام، میڈیا کے نمائندوں، کاروباری افراد ، اور سفارتی عملے سمیت دونوں ممالک کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
بادالنگ سیکشن، دیوار چین کا سب سے مشہور حصہ ہے اور رواں سال پاکستانی رہنما کے دیوار چین بادالنگ حصے کے پہلے دورے کی60 ویں سالگرہ بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس شو کے لیے اس حصے کا انتخاب کیا گیا۔اس ویڈیو میں، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی ، چائنا انٹرنیشنل کلچرل کمیونیکیشن سینٹر کے چیئرمین لونگ یوشیانگ اور فیشن ڈیزائنر معظم حسین اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔



