23اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کی وزارتِ آبی وسائل کے مطابق ، رواں سال ستمبر کے آخر تک چین نے ملک بھر میں دہائیوں سے خشک پڑے 88 اہم دریاؤں اور جھیلوں کی بحالی میں کامیابی حاصل کی ہے۔
یہ کامیابیاں 2022-2025 کے لیے "مادردریا کی بحالی" کے قومی ایکشن پلان کے تحت حاصل کی گئیں جس میں ہر دریا اور جھیل کے مخصوص حالات کی بنیاد پر بحالی کے منصوبے تیار کیے گئے۔
اہم کامیابیوں میں دریائے زرد کا مسلسل 26 سالوں تک بلا رکاوٹ بہاؤ برقرار رکھنا اور بیجنگ-ہانگجو گریٹ کینال، جو ایک صدی تک مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرتی رہی ، اس کی پوری طوالت پر پانی کی بحالی شامل ہے جو مسلسل چار سالوں سے جاری رہی۔
دریائے حائےحہ کا طاس، جو کبھی پانی کی شدید قلت اور آلودگی کا شکار تھا، یہاں منظم بحالی نے کایا پلٹ دی ہے۔ دریائے یونگ ڈنگ،کے کئی حصے 26 سال تک خشک رہے، پانچ سالوں سے اس دریا کی پوری طوالت میں پانی کو بہتے دیکھا جا رہا ہے ، جبکہ شمالی چین میں ایک اہم آبی ذخیرے ، جھیل بیائی یانگ دیان نے سات سالوں سے پانی کی سطح کامستحکم ماحولیاتی نظام برقرار رکھا ہے۔
وزارت کے مطابق مستقبل میں چین ، اس پروگرام میں مزید طاس شامل کرنے نیز دریاؤں اور جھیلوں کی بحالی کے لیے طویل مدتی میکانزم تشکیل دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جبکہ چینی دریاؤں اور جھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے بحالی کے لیے مخصوص طریقہ کار کے مطابق کام جاری رکھے گا۔
 
				 
			




