• صفحہ اول>>چین پاکستان

    بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ   میں دریا پر بند باندھنے کااہم مرحلہ مکمل

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-27

    25 اکتوبر 2025. پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں چین کے تعمیر کردہ منصوبے ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں دریا کے بہاو کی بندش کا مرحلہ مکمل ہونے پر ورکرز خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔

    25 اکتوبر 2025. پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں چین کے تعمیر کردہ منصوبے ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں دریا کے بہاو کی بندش کا مرحلہ مکمل ہونے پر ورکرز خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔

    27اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)25 اکتوبر 2025. پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں چین کے تعمیر کردہ منصوبے ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ مکمل ہونے پر ورکرز خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔

    بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، پاکستان میں چین کی جانب سے توانائی کے انفراسٹکچر کی تعمیر کا منصوبہ ہے جو پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار پر واقع ہے۔ 300 میگا واٹ کے اس ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن کی ذیلی کمپنی، چائنا گہ جو با گروپ تھرڈ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے کی ہے۔25 اکتوبر کو اس پراجیکٹ کی تعمیر میں دریا پر بند باندھنے کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا ، اگلے مرحلے میں ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز ستمبر 2021 میں ہوا تھا ۔

    خیبر پختونخوا انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بالاکوٹ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر ،سید حبیب اللہ شاہ نے اس کامیابی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ خیبر پختونخوا میں زیر تعمیر سب سے بڑا ہائیڈرو پاور منصوبہ ہے اورتکمیل کے بعد یہ پاکستان میں توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے، ملک کے معاشی اہداف کے حصول، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے نیز سبز اور کم کاربن منتقلی کو فروغ دینے میں مدد دے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے درآمدی توانائی پر انحصار بھی کم ہوگا اور ملک کی توانائی کے تحفظ اور اقتصادی لچک میں بھی اضافہ ہوگا۔

    چائنا گہ جو با گروپ تھرڈ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر ماؤ ہوئی گانگ نے کہا کہ اس منصوبے سے اب تک مقامی طور پر 2,000 سے زیادہ ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور بجلی، تعمیراتی مواد اورسروسز کی صنعتوں کو بھی فروغ ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کمپنی اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ توانائی، بجلی اور پانی کے وسائل کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی اور مرکزی ڈیم کی تعمیر کو آگے بڑھانے اور اس منصوبے کو چین-پاکستان توانائی تعاون کا ماڈل بنانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔

    توقع ہے کہ فعال ہونے کے بعد ،بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سالانہ ، 1.144 بلین کلو واٹ آور بجلی تیار کرے گا ، جو تقریباً 1.8 ملین لوگوں کی بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہے۔

    25 اکتوبر 2025. پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا میں چین کے تعمیر کردہ منصوبے ، بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی سائٹ پر دریا کے بہاو کا راستے بند کیا جا رہا ہے۔ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، پاکستان میں چین کی جانب سے توانائی کے انفراسٹکچر کی تعمیر کا منصوبہ ہے۔25 اکتوبر کو دریا کے بہاو کو روکنے کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچا ہے جس کے بعد اب اگلے اہم مرحلے میں ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز کیا جائے گا۔ (چائنا انرجی انجینئرنگ کارپوریشن/ شنہوا ہینڈ آؤٹ)

    ویڈیوز

    زبان