بھارت کی انڈیگو ایئرلائنز نے 26 تاریخ کی شام سے بھارت کےشہر کلکتہ سے چین کے شہر گوانگ چو کے لیے براہ راست پروازیں بحال کر دیں۔یہ 2020 کے بعد بھارت اور چین کے درمیان پہلی براہ راست پرواز تھی۔
اطلاعات کے مطابق، انڈیگو ایئرلائنز کا ائیر بس طیارہ 176 مسافروں کے ساتھ کلکتہ سے گوانگ چو آیا۔ بھارت کی جانب سے آنے والے مہینوں میں نئی دہلی سے شنگھائی یا گوانگ چو کے درمیان پروازیں بحال کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
یاد رہے کہ کووِڈ-19 اور دیگر عوامل کے باعث بھارت اور چین کے درمیان براہ راست پروازیں 2020 سے معطل تھیں۔



