• صفحہ اول>>کاروبار

    آٹھویں سی آئی آئی ای کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں : وزارت تجارت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-10-29

    29اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)28 اکتوبر کو چین کے نائب وزیر تجارت شنگ چھیو پھنگ نے 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہونے والی چین کی آٹھویں بین الاقوامی درآمدی نمائش (CIIE) کی تیاریوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نمائش کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ اس سال نمائش میں 155 ممالک، علاقوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 4,108 غیر ملکی نمائش کنندگان شامل ہوں گے، جبکہ نمائش کا کل رقبہ 430,000 مربع میٹر سے زائد ہے جو سکیل کے اعتبار سے میں ایک نیا ریکارڈ ہوگا ۔

    شنگ چھیو پھنگ نے بتایا کہ ایکسپو کے دوران، ہونگ چیاؤ بین الاقوامی اقتصادی فورم کا انعقاد بھی ہوگا جس میں 33 ذیلی فورمز اور کلوزڈ ڈور میٹنگز شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ، تجارتی میچ میکنگ اور سرمایہ کاری کی تشہیر کے سیشنز جیسی 80 سے زائد معاون سرگرمیوں کا سلسلہ بھی ترتیب دیا گیا ہے۔فورم میں ورلڈ اوپننس رپورٹ 2025 اور ورلڈ اوپننس انڈیکس جاری کیے جائیں گے۔ اس دوران، ایکسپو میں 461 نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور سروسز بھی متعارف کروائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ،اس سال کی بین الاقوامی درآمدی نمائش میں سلور اکانومی، آئیس اینڈ سنو اکانومی، سپورٹس اکانومی، اور آٹوموٹو ٹورازم جیسے نئے موضوعات متعارف کروائے جائیں گے ساتھ ہی ڈیجیٹل اور ہیلتھ کنزمپشن پلیٹ فارمز بھی پیش کیے جائیں گے۔ یہ تمام سرگرمیاں اشیا اور سروسز کی کھپت کو بڑھانے اور کھپت کی نئی اقسام کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں ۔

    شنگ چھیو پھنگ نے مطلع کیاکہ بیلٹ اینڈ روڈ کے کل 123 شراکت دار ممالک کی انٹرپرائزز نے شرکت کی تصدیق کی ہے، جو سال بہ سال 23.1 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو میں شرکت کرنے والی افریقی کمپنیوں کی تعداد سال بہ سال 80 فیصد بڑھ گئی ہے اور بین الاقوامی درآمدی نمائش میں افریقی مصنوعات کے لیے خصوصی زون کو بڑھایا جائے گا ۔

    ویڈیوز

    زبان