29اکتوبر (پیپلز ڈیلی آن لائن)بیجنگ کے پارکس میں، ہر صبح کا آغاز متحرک ، چاق و چوبند مسکراتے چہروں کے ساتھ ہوتا ہے ۔ یہاں، ریٹائرڈ افراد نوجوانوں جیسی توانائی کے ساتھ دوڑتے بھاگتے اور کھیلتے ہیں۔ متوازی بارز سے لے کر میراتھن اور پنگ پونگ تک، یہ" انکلز اور آنٹیز "روزمرہ کی ورزش کو غیر محسوس طور پر ایک مہارت میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ ہمارے ساتھ چلیے اور دیکھیے کہ چست اور متحرک رہنے سے جسم اور ذہن دونوں کس طرح تروتازہ اور مضبوط رہتے ہیں۔



