• صفحہ اول>>دنیا

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا تیسرا دور

    (CRI)2025-11-07

    مقامی وقت کے مطابق 6 نومبر کو، پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور افغانستان کےصوبہ قندھار میں واقع سرحدی علاقے میں ایک بار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں جانی و مالی نقصان ہوا۔

    پاک فوج کے ذرائع نے 6 نومبر کی شام بتایا کہ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقع پاکستانی چوکی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اپنے مورچوں کو محفوظ بنایا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد دونوں اطراف کی سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر رابطہ کیا اور "صورت حال پر فوری قابو پا لیا گیا، جس سے حالات کو مزید بگڑنے سے روکا گیا"۔

    ذرائع نے تصدیق کی کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلے طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ اب بھی برقرار ہے۔

    افغان حکومت کے ترجمان زیبح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً سہ پہر 5 بجے پاکستان فوج نے قندھار کے ضلع سپین بولدک کی جانب دوبارہ فائرنگ کی، جو کہ تشویشناک ہے۔

    6 تاریخ کو ہی، زیبح اللہ مجاہد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ بندی سے متعلق تیسرے دور کے مذاکرات ترکیہ کے شہر استنبول میں شروع ہو چکے ہیں۔

    ویڈیوز

    زبان