• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    یونیسکو  نے 21 مارچ  ، "انٹرنیشنل تھائی چی ڈے" قرار دے دیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-07

    25 مارچ 2024۔اٹلی کے شہر روم میں ، روم کونویٹو نازیونالے وٹوریو ایمانوئل 2 کے طلبہ تھائی چی کی مشق کر رہے ہیں۔ (تصویر : شنہوا)

    25 مارچ 2024۔اٹلی کے شہر روم میں ، روم کونویٹو نازیونالے وٹوریو ایمانوئل 2 کے طلبہ تھائی چی کی مشق کر رہے ہیں۔ (تصویر : شنہوا)

    7نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)5 نومبر کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) نے ہر سال 21 مارچ کو "بین الاقوامی تھائی چی ڈے "منانے کی قرارداد منظور کی ہے۔ شنہوا نیوز کی اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ ازبکستان کے شہر سمرقند میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس کے 43 ویں اجلاس میں کیا گیا تھا اور یہ پہلا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے نظام میں کسی مارشل آرٹ کے نام پر بین الاقوامی دن مقرر کیا گیا ہو۔یہ اقدام تھائی چی جیسے روایتی چینی کھیل کی قدر کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی نشاندہی کرتا ہےاور گلوبل سولائزیشن انیشئیٹو پر عمل کی واضح مثال ہے۔

    تھائی چی ، تقریباً 400 سالہ پرانا چینی آرٹ ہے جو روایتی چینی فلسفے اور صحت کی حفاظت کے تصورات سے متاثر ہے۔کئی صدیوں پر محیط اس سفر کے دوران ، تھائی چی کی ترقی میؐں مختلف تکنیکی انداز شامل ہوئے ہیں جن میں چن، یانگ، وو، اور سن شامل ہیں۔آج 180 سے زائد ممالک اور علاقوں میں کئی ملین افراد تھائی چی کی مشق کرتے ہیں ۔

    2020 میں، تھائی چی کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔یونیسکو کو امید ہے کہ انٹرنیشنل تھائی چی ڈے ، تھائی چی کی مقبولیت اور بین الاقوامی تبادلے میں اضافے کا باعث ہو گا اور اس کے، "یِن اور یَنگ کے درمیان توازن"، "امن کے حصول"، "ہم آہنگ بقائے باہمی"، "باہمی احترام" اور "نرمی کے ساتھ طاقت پر قابو پانے "جیسے تصورات کی ترویج ، مختلف تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی سیکھ کو فروغ دینے نیز عالمی امن میں کردار ادا کرنے میں مددگار ہوگی۔

    ویڈیوز

    زبان