• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    دنیا کا پہلا، کیبلز کے ذریعے معلق دو منزلہ پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-11-07
    دنیا کا پہلا، کیبلز کے ذریعے معلق دو منزلہ پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

    7نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)6 نومبر کو چین کے مشرقی صوبے آنہوئی میں دنیا کا پہلا، کیبلز کے ذریعے معلق دو منزلہ پل "تھونگ لنگ یانگسی ریور تھرڈ برج "سڑک اور ریلوے ٹریفک ،دونوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 8.78 بلین یوان ($1.21 بلین) کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پل کی تعمیر کاکام مقررہ مدت سے چھ ماہ پہلے ہی مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ دریائے یانگسی پر تعمیر کیا جانے والا گیارہواں پل ہے اور اس کے کھلنے سے قومی نظام اور آنہوئی کے صوبائی نظام میں ایکسپریس وے نیٹ ورکس مزید بہتر ہوگا اور دریا پار علاقائی گزرگاہوں پر ٹریفک کی گنجائش میں اضافہ ہوگا۔

    اس پل کے پراجیکٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ یہ پل کیبل کی ٹیک اور معلق اشتراکی نظام پر مشتمل ہے جس کی مرکزی لمبائی 988 میٹر ہے۔ ایک کلومیٹر طویل سٹیل ٹرس گرڈر برج میں اس طرح کے نظام کو پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عالمی سطح پر یہ اس قسم کے پلوں میں اپنی نوعیت کا سب سے منفرد پل ہے جہاں "پبلک- ریل لے آوٹ" ایک ہی جگہ پر موجود ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ، پل میں بوجھ اٹھانے کی بھرپور صلاحیت ہے ، جس کی وجہ سے مرکزی ٹاورز سیلابی پشتوں سے دور دریا کے کناروں پر بنائے جا سکتے ہیں جس سے سیلاب پر قابو پانے کی کوششوں کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

    "تھونگ لنگ یانگسی ریور تھرڈ برج "،دریا ئے یانگسی کی مرکزی لائن کے کراس -ریور چینل منصوبے (2020-2035) میں شامل چینلز میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ نہ صرف بیلٹ اینڈ روڈ انیشئیٹو ، دریا ئے یانگسی اقتصادی بیلٹ اور دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی جیسی قومی حکمت عملیوں کے نفاذ کا ایک اہم منصوبہ ہے، بلکہ آنہوئی میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کا ایک بڑا منصوبہ بھی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان