• صفحہ اول>>دنیا

    ترک صدر کی پاکستان اور افغانستان  کے درمیان جنگ بندی  کی حمایت اور  بات چیت  جاری رکھنے کی اپیل

    (CRI)2025-11-10

    مقامی وقت کے مطابق 8 نومبر کو ترک صدر رجب طیب اردوآن نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تسلسل کو برقرار رکھنا خطے میں امن کے لیے نہایت اہم ہے۔ ترکیہ متعلقہ فریقین کے مذاکرات کی حمایت جاری رکھے گا۔

    پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے 7 نومبر کو کہاتھا کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان استنبول میں 6 سے 7 نومبر تک ہونے والی بات چیت ختم ہو گئی ہے اور دونوں ممالک کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔یہ بات چیت اب غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہو گئی ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان