
9 نومبر 2025۔ اتوار کی شام کو پہلی بار گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں منعقد ہونے والے چین کے 15ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں ثقافتی ورثے اور تکنیکی جدت کو اجاگر کیا گیا۔(شنہوا/ یان یان)
قومی کھیلوں کا پہلی مرتبہ تین خطوں میں انعقاد
11نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)1959 میں پہلے قومی کھیلوں کے آغاز کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ ہے کہ قومی کھیل بیک وقت تین خطوں: گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں منعقد ہو رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں تینوں خطوں کے ایتھلیٹس اتحاد و یک جہتی کی علامت بن کر ایک ساتھ سٹیڈیم میں داخل ہوئے اور تالیوں کی گونج میں انہیں خوش آمدید کہا گیا۔ گریٹر بے ایریا کے تعاون اور قومی تفاخر کی عکاسی کرتے ہوئے گوانگ جو کے مرکزی سٹیڈیم سمیت ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی بیک وقت چین کے قومی جھنڈے لہرائے گئے۔

9 نومبر 2025۔ چین کے 15ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران مشعل بردار ہاتھوں میں مشعل تھامے آگے بڑھ رہے ہیں۔ (شنہوا/ شیاو ای جیو)
مشترکہ خواب سے روشن شعلہ
ٹارچ ریلے کے ذریعے ملک بھر کے ممتاز کھلاڑی، بحیرہ جنوبی چین کی 1,522 میٹر کی گہرائی سے حاصل کردہ شعلے کو آگے پہنچاتے ہوئے تقریب گاہ تک لائے۔
آخری مشعل بردار گروپ میں گوانگ دونگ کے رنر سو بنگ تھیان، جو ایشیا کے 100 میٹر ریس کے ریکارڈ ہولڈر ہیں، ہانگ کانگ سے تلوار بازی کے اولمپک چیمپئن چھیونگ کھا لونگ اور ایشیائی کھیلوں میں ووشو کے سونے کے تمغے جیتنے والی مکاؤ کی لی ای نے مشترکہ طور پر مرکزی مشعل کو روشن کیا۔
گول دائرہ اور پانی اتحاد کی علامت ہیں
واٹر رِنگ سے گھرا ہوا دائرے کی شکل کا مرکزی سٹیج ، اتحاد کے تصور کی علامت تھا۔ افتتاحی تقریبات کے نائب ڈائریکٹر حوانگ پھی ِلنگ کہتے ہیں کہ دائرے کو بنیادی عنصر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے گول سٹیج اور مختلف پیٹرن کے ذریعے ، یکجا ہونے کے خواب کو بیان کیا گیا ۔

9 نومبر2025۔ چین کے 15ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران روشن کی کیاگیا الاو ۔ (شنہوا/شین ہونگ)
افتتاحی تقریبات کے آرٹسٹک ڈائریکٹر چھین وےیا نے بتایا کہ تینوں میزبان علاقوں کا پانی سے گہرا تعلق ہے ، یہاں سمندر اور آسمان ایک ہو جاتے ہیں۔ تقریبات سے لے کر پرفارمنس تک، ہم نے پانی کے عنصر کو اجاگر کیا تاکہ افتتاحی تقریب میں متحرک اور رواں توانائی کا احساس شامل کیا جائے۔
ثقافتی ورثہ مرکزِ نگاہ رہا
افتتاحی تقریب کے دوران پرفارمنسز میں گریٹر بے ایریا کی روایات کے ساتھ ساتھ نئے عناصر کو بھی پیش کیا، جن میں ینگ گہ ڈانس ، گوانگ دونگ شیر کا رقص اور کینٹنیز اوپیرا شامل ہیں۔ خطے کی مارشل آرٹس کی میراث کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا اور جدید کھیلوں کے ساتھ ہوانگ فئے ہونگ، Ip Man اور بروس لی کے ناموں کا تذکرہ بھی ہوا۔

9 نومبر 2025۔ چین کے 15ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے دوران مارشل آرٹ کے ماہر ، چین کا روایتی مارشل آرٹ وِنگ چھون پرفارم کر رہے ہیں۔ (شنہوا/شیاو ای جیو )
ٹیکنالوجی ،جدت و اختراع کو تحریک دیتی ہے
افتتاحی تقریب کے دوران، چین کے سب سے زیادہ متحرک اقتصادی علاقوں میں سے ایک گریٹر بے ایریا نے ، ٹیکنالوجیکل موضوعات کو اجاگر کیا۔ پروڈکشن ٹیم نے مصنوعی ذہانت، ای آر، وی آر اور امباڈیڈ روبوٹکس کا استعمال کرتے ہوئے، "سمندر کو تقریب گاہ میں لانے" کا تصور پیش کیا ۔ تکنیکی آلات کے ذریعے 5,000 مربع میٹر کے اسٹیج پر ، 3,000 سے زائد پرفارمرز نے کئی ہزاروں پرفارمرز کا وژوئل تاثر تخلیق کیا۔ افتتاحی تقریب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مینگ کھہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں، اس قسم کی بڑی تقریبات کے دوران کئی ہزار پرفارمرز کی ضرورت ہوتی تھی تاہم ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، اب ہم بہت کم لوگوں کے ساتھ زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔



