• صفحہ اول>>دنیا

    اسرائیل  کی  فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت

    (CRI)2025-11-17
    اسرائیل  کی  فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت

    مقامی وقت کے مطابق 16 نومبر کو اسرائیلی افواج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے غزہ پٹی کے جنوبی علاقے رفح میں اسرائیلی فوج کے غزہ ڈویژن میں جنگی صورتحال کے جائزے کی میٹنگ میں اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی فوج کو ضروری تیاری کرنی چاہیئے تاکہ ضرورت پڑنے پر غزہ پٹی پر مکمل طور پر حملہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے 50 فیصد سے زیادہ علاقے پر کنڑول حاصل کر لیا ہے ۔

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جاری کردہ اطلاع کے مطابق سولہ تاریخ کی صبح اسرائیلی حکومت کے وزرا کی ہفتہ وار میٹنگ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل دریائے اردن کے مغربی کنارے کے کسی بھی علاقے میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے۔

    اسی روز ، اسرائیلی وزیر دفاع اور وزیرخارجہ نے بھی سوشل میڈیا پر الگ الگ بیانات میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی ۔

    ویڈیوز

    زبان