• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    ورلڈ  چائنیز لینگویج کانفرنس  2025 کا انعقاد

    (CRI)2025-11-17
    ورلڈ  چائنیز لینگویج کانفرنس  2025 کا انعقاد

    ورلڈ چائنیز لینگویج کانفرنس 2025 ، 14 سے 16نومبر تک بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں تقریباً دو ہزار افراد نے شرکت کی جن میں 160 سے زائد ممالک اور خطوں کے تعلیمی شعبوں کے حکام، چینی اور غیر ملکی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور چین میں تعینات متعدد ممالک کےسفراء شامل تھے۔ کانفرنس کے دوران منعقدہ سرگرمیاں چینی زبان کی تعلیم اور چینی ثقافت کی بین الاقوامیت سمیت دیگر پہلوؤں پر مرکوز رہیں۔

    "چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے اور چائنا اسٹڈی کے ہنر مند افراد کی تربیت" کے عنوان سےایک ذیلی فورم میں گلوبل یوتھ سائنولوجسٹس کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ "نیو سائنولوجی پروگرام" میں شرکت کرنے والے مختلف ممالک کے نوجوان اسکالرز کی پہلی کھیپ چینی زبان سیکھنے، چینی ثقافتی مطالعہ اور چینی اور غیر ملکی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل کے بارے میں باقاعدگی سے ملاقات کرے گی اور خیالات کا تبادلہ کرے گی۔

    "نیو سائنولوجی پروگرام" ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد بیرون ملک مقیم نوجوان سائنولوجسٹس کو تربیت دینا ہے۔ 2013 سے اس پروگرام کے تحت ایک ہزار سے زیادہ ڈاکٹریٹ "چینی ماہرین" کو تربیت دی جا چکی ہے۔

    ویڈیوز

    زبان