• صفحہ اول>>ثقافت و سیاحت

    15ویں نیشنل گیمز  کے دوران ہانگ کانگ میں ایک لاکھ  سے زائد سیاحوں کی آمد متوقع

    (CRI)2025-11-17

    حالیہ دنوں چین کے 15ویں نیشنل گیمز شاندار انداز میں جاری ہیں۔ ہانگ کانگ کے ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، توقع ہے کہ یہ کھیل ایک لاکھ سے زائد سیاحوں کو راغب کریں گے، جس سے کیٹرنگ، ریٹیل اور سیاحت کے شعبوں میں کھپت کو فروغ ملے گا۔

    ہانگ کانگ کے میٹرو پارک ہوٹل مونگ کوک کے جنرل مینیجر چانگ چھی ٹھنگ کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز کے دوران ہوٹل انڈسٹری میں کافی تیزی آئی ہے جس سے سیاحت کی صنعت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یہ ہانگ کانگ کی معاشی بحالی اور ترقی کے لیے ایک مضبوط سگنل ہے، جو مستقبل میں بھی ہانگ کانگ کی معیشت میں اعتماد اور رفتار پیدا کرے گا۔

    چائنا ٹریول سروس (ہانگ کانگ) کے ثقافت، کھیل اور سیاحت کے انٹیگریشن سینٹر کے جنرل مینیجر یانگ شی شن کا کہنا ہے کہ نیشنل گیمز نے ہانگ کانگ کی سیاحت کی صنعت کو نمایاں فوائد پہنچائے ہیں۔نیشنل گیمز نے پورے سیاحتی شعبے کی ترقی کو متحرک کیا ہے، اور ان کی بدولت مستقبل میں بھی گریٹر بے ایریا کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

    ویڈیوز

    زبان