
ہائی نان ہوایان بایو-پیپٹائڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کے دورے کے دوران ، پیپلز ڈیلی آن لائن کے غیرملکی صحافی ، امریکا کے ، مائیکل نیل (دائیں جانب) اور تھائی لینڈ کی ما کانگ میئے مانتھا بندال سریکل (بائیں جانب) (رمشا/پیپلز ڈیلی آن لائن)
19نومبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر 2025 کو خصوصی کسٹمز آپریشنز کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔
ہائی نان کے ہائی کوؤ نیشنل ہائی ٹیک زون میں قائم ہائی نان ہوایان کولاجن ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کا سمال مالیکیول پیپٹائڈ کے شعبے میں 21 برس کا وسیع تجربہ ہے۔ہائی نان کے اعلیٰ معیار کے سمندری وسائل اور فری ٹریڈ پورٹ کی پالیسی رعایتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تکنیکی جدت، ماہرانہ صلاحیتوں کے اجتماع، عالمی منصوبہ بندی اور سبز ترقی میں پیش رفت کا تسلسل قائم رکھتے ہوئے یہ کمپنی چین کی بایو-پیپٹائڈ صنعت کے اعلیٰ ترقیاتی معیار کا معیار بن گئی ہے۔

ہائی نان ہوایان بائیو-پیپٹائڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم میں ڈسپلے پر رکھے گئے مختلف قسم کے بایو-پیپٹائڈ خام مال کے نمونے، اعزازات اور انعامات ۔(رمشا/پیپلز ڈیلی آن لائن)
ہائی نان کے سمندری وسائل اور آزاد تجارتی بندرگاہ کی پالیسیز اس ادارے کی ترقی کے بنیادی ستون ہیں۔ ایک اہم سمندری صوبے کے طور پر، ہائی نان کا صاف سمندری ماحول مچھلی کےکولاجن پیپٹائیڈ خام مال کے لیے ایک قدرتی معیار کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ آزاد تجارتی بندرگاہ کے ٹیکس کی ترجیحات اور کسٹمز کی سہولت نے خام مال کی درآمدات اور مصنوعات کی برآمدات میں لاگت کو نمایاں طور پر کم کیا ہے اور کارکردگی کو بہتر بنایا ہے؛ کارپوریٹ انکم ٹیکس اور ذاتی انکم ٹیکس جیسی ٹیکس مراعات نے تحقیق و ترقی کی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے، جبکہ مارکیٹ تک رسائی میں نرمی نے سرحد پار تعاون اور ٹیکنالوجی کے تعارف کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ ان فوائد کے ساتھ، ہوا یان نے "چار بڑے پیداواری مراکز اور فروخت کے پانچ مراکز" کا قومی ڈھانچہ قائم کیا ہے۔کمپنی کی ہائیکو بیس ،ایشیا میں مچھلی کےکولاجن پیپٹائیڈ کے لیے سب سے بڑا سنگل یونٹ پیداواری مرکز بن گئی ہے۔

پیپلز ڈیلی آن لائن کی پاکستانی صحافی ساراافضل ہائی نان ہوایان بایو-پیپٹائڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میوزیم کے دورے کے دوران سمندری حیات کے مختلف نمونوں کو دیکھ رہی ہیں۔ (رمشا/پیپلز ڈیلی آن لائن)
سائنسی جدت اور ہنر مند افرادی قوت نے کمپنی کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کی ہے۔ ہوایان نے مکمل تکنیکی چینز پر مشتمل کور ٹیکنالوجی سسٹم وضع کیا ہے، جس کی اہم مصنوعات بین الاقوامی اعلیٰ سطح کے معیار تک پہنچ چکی ہیں ۔ فری ٹریڈ پورٹ کی ٹیلنٹ پالیسیز مسلسل مؤثر ثابت ہو رہی ہیں: پی ایچ ڈی کی سطح کےمحققین کو ٹیکس مراعات اور رہائشی سہولتیں میسر ہیں اور مشترکہ لیبارٹریز نے بیرون ملک سے آنے والے بے شمار محققین کو اس ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔ آج کمپنی کی تحقیق و ترقی کی ٹیم میں 85 فیصد اراکین کم سے کم بھی ماسٹر دگری کے حامل ہیں اور ٹیم نے قومی، صوبائی اور شہری سطح کے 17 تحقیقاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، جبکہ 120 سے زائد پیٹنٹس اس کے سائنسی خود انحصاری کا ثبوت ہیں۔
سبز ترقی اور عالمی وژن نے کمپنی کے لیےامکانات کو مزید وسیع کیا ہے۔ ہوایان نے ماحولیاتی تحفظ کو پیداواری عمل کے ہر مرحلے میں ضم کیا ہے،صاف پیداواری ٹیکنالوجی اپنا کر خام مال کے استعمال کی شرح بڑھائی ہے، پانی کی ری سائیکلنگ کو ممکن بنایا ہے اور مصنوعات کی پیکجنگ کے لیے بائیو ڈی گریڈایبل مواد استعمال کیا ہے۔ متعدد ماحولیاتی سرٹیفیکیشنز کے ذریعے کمپنی نے اپنی ماحولیاتی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے۔ فری ٹریڈ پورٹ کے فوائد کی بدولت کمپنی کی مصنوعات ISO، کوشر اور حلال سمیت متعدد بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز حاصل کر چکی ہیں اور 50 سے زیادہ ممالک اور خطوں کو برآمد کی جاتی ہیں۔ 2025 کی خصوصی کسٹمز آپریشن کے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنی توقع کرکو توقع ہے کہ کسٹمز کلیئرنس، ٹیرف لاگت، سرحد پار سرمائے اور افرادی قوت کے بہاؤ ست مستفید ہوتے ہوئے ، اس کی عالمی توسیع کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

ہوایان بائیو کی مصنوعات بیرون ملک بھی بھیجی جاتی ہیں ( ساراافضل /پیپلز ڈیلی آن لائن)
نئی معیار کی پیداواری صلاحیتوں کے ترقیاتی رجحان کے تحت ہوایان ’’پیمانے کی توسیع‘‘ سے ’’معیار کی بہتری‘‘ کی جانب منتقل ہو رہا ہے، اور صحت بخش خوراک، بائیو میڈیسن اور کاسمیٹکس جیسے متنوع اطلاقی منڈیوں میں توسیع کر رہا ہے۔ فری ٹریڈ پورٹ کی ادارہ جاتی اوپننگ کا مستفید ہونے والا اور اس کا عملی علمبردار ہونے کے ناتے، یہ ’’ہائ نان میں جڑا ہوا، دنیا کی خدمت کرنے والا‘‘ سائنسی و تکنیکی ادارہ یقینی طور پر خصوصی کسٹمز آپریشن کے مزید فوائد کے ساتھ چین کی سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور حیاتیاتی پیپٹائڈ صنعت کی بین الاقوامی کاری میں مزید مضبوط قوت شامل کرے گا۔



