• صفحہ اول>>دنیا

    جاپانی عوام  کا  سانائے تاکائیچی کے غلط بیانات کے خلاف احتجاج

    (CRI)2025-11-20

    سانائے تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق غلط بیانات قانون اور تاریخی حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور خود جاپان کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں، جس سے جاپانی عوام میں تشویش پیدا ہوئی ہے۔

    سوشل نیٹ ورک پر 2.6 ملین فالوورز رکھنے والے ایک جاپانی بلاگر نے اپنی ایک پوسٹ میں جاپان میں دائیں بازو کے افراد پر تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ اگر چین جاپان کو برآمدات بند کر دے تو جاپان کو کھاد کی کمی کا سامنا ہوگا، جس سے خوراک کی فراہمی بھی کم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ ریئر ارتھ میٹلز کی کمی سے سے ہائی ٹیک صنعت بھی متاثر ہوگی ۔

    حالیہ دنوں میں ٹوکیو اور کیوٹو سمیت جاپان کے مختلف علاقوں میں عوام نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم کے غلط بیانات کی مخالفت کی ہے ۔

    مقامی وقت کے مطابق 20 نومبر کو، کئی درجن جاپانی شہریوں نے جاپان کی پارلیمنٹ کے سامنے اجتماعی احتجاج کیا۔انہوں نے جاپانی حکومت کی طرف سے آئین میں ترامیم کی مخالفت کی اور سانائے تاکائیچی سے مطالبہ کیا کہ وہ تائیوان سے متعلق اپنے غلط بیانات واپس لیں اور چین سے معافی مانگیں۔

    ویڈیوز

    زبان