• صفحہ اول>>دنیا

    آئی اے ای اے کے ساتھ قاہرہ معاہدہ باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے  ،ایرانی وزیر خارجہ

    (CRI)2025-11-21

    بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے 20 نومبر کو ایرانی جوہری مسئلے سے متعلق امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری دی۔ ووٹنگ میں شامل 34 رکن ممالک میں چین، روس اور نائجر نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ برازیل، جنوبی افریقہ، بھارت، مصر، تھائی لینڈ سمیت 12 ترقی پذیر ممالک نے حق رائے دہی سے گریز کیا۔آئی اے ای اے میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ نے اپنی تقریر میں چین کی پوزیشن کو بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ طاقت یا ٹکراؤ سے ایران کا جوہری مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

    مقامی وقت کے مطابق 20 نومبر کو اس قرارداد کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ تینوں یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو "پابندیوں کی تیزی سے بحالی" کا طریقہ کار شروع کرنے کے لیے مطلع کیا ، جس کے باعث قاہرہ معاہدہ ایران اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے درمیان نگرانی اور تعاون کی بنیاد نہیں رہا۔ اسی روز ایران نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا اور اعلان کیا کہ قاہرہ معاہدہ اب مؤثر نہیں رہا اور ایران اسے ختم سمجھتا ہے ۔

    ویڈیوز

    زبان