• صفحہ اول>>چین کے رنگ

    "کاپ 30 "کے دوران "چائنا کارنر " میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں اے آئی کے نئے نتائج  کی نمائش

    (CRI)2025-11-21

    برازیل کے شہر بیلیم میں منعقدہ یونائیٹڈ نیشنز فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج کے تیسویں اجلاس (کاپ 30 ) کے دوران، چائنا کارنر میں" ڈیجیٹل ڈے" کا انعقاد کیا گیا، جس میں عالمی موسمیاتی حکمرانی میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چین کی جانب سے گرین کمپیوٹنگ اور موسمیاتی خدمات سمیت حاصل شدہ تازہ ترین نتائج جاری کیے گئے۔

    چینی وفد کے سربراہ اور وزارت ماحولیات کے نائب وزیر لی گاؤ نے 18 نومبر کو ہونے والے موضوعاتی ضمنی اجلاس میں کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اور گرین ٹیکنالوجیز کے تعاون سے صنعتی ٹرانسفارمیشن کے شعبے میں تمام فریقوں کی عقل و دانش کو یکجا کرنے، کثیر جہتی کوششوں کی حوصلہ افزائی اور عملی اختراع کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین، عالمی موسمیاتی تنظیم اور علی بابا گروپ جیسے اداروں اور کمپنیوں نے موسمیاتی کارروائیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے استعمال کے حوالے سے کئی مفید اقدامات کیے ہیں۔ مستقبل میں، امید ہے کہ موسمیاتی پیشین گوئی، آفات کی نگرانی اور عوامی خدمات کے شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی تحقیق اور اطلاق کو مزید اختراعی طریقے سے وسعت دی جائے گی، تاکہ عالمی موسمیاتی حکمرانی کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

    ویڈیوز

    زبان