
چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق، بیجنگ وقت کے مطابق 25 نومبر دن بارہ بجکر گیارہ منٹ پر چین کا شینزو 22 خلائی جہاز لانگ مارچ 2 ایف وائی22 کیرئیر راکٹ کے ذریعے چین کے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔ تقریباً 10 منٹ بعد، خلائی جہاز مقررہ مدار میں داخل ہوا، اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ شینزو 22 خلائی جہاز بغیر پائلٹ مشن ہے ، جس کے ذریعے اسپیس فوڈ ، ادویات، تازہ پھل اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ شینزو 20 خلائی جہاز کی کھڑکی میں دراڑ کو ٹھیک کرنے والا آلہ ، نیز خلائی اسٹیشن کے لیے درکار پرزے اوردیگر سامان بھی بھیجا گیا ہے۔ یہ مشن چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کے آغاز کے بعد سے 38 ویں لانچ اور لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹوں کی 610 ویں پرواز تھی جبکہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کا پہلا ہنگامی لانچ مشن بھی تھا۔



