• صفحہ اول>>کاروبار

    چین ،یورپی آٹو سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے: وزارت تجارت

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-09

    9 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن) چین کے نائب وزیر تجارت لینگ جی نے اپنی حالیہ دو ویڈیو میٹنگز کے دوران چین کی جانب سے یورپی آٹو میکرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے اور چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آٹو صنعت کی "گرین ، انٹیلیجنٹ " تبدیلی کو فروغ دینے کی پیشکش کی ہے۔

    وزارت تجارت کے مطابق یہ دو ویڈیو میٹنگز بالترتیب ، جرمن آٹو انڈسٹری ایسوسی ایشن کی صدر ہلڈے گارڈ مولر اور یورپی آٹو موبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر اورمرسڈیز بینز گروپ اے جی بورڈ کے چیئرمین اولا کالینیئوس کے ساتھ ہوئی تھیں۔

    لینگ جی کا کہنا تھا کہ چینی اور یورپین آٹو انڈسٹری باہم مربوط ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ جرمن اور یورپین آٹو ایسوسی ایشنز اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے،یورپی کمیشن کو اس امر کی جانب مائل کریں گی کہ وہ چین کے ساتھ مل کر یورپی یونین (EU) کی بجلی کی گاڑیوں کے خلاف سبسڈی کی تحقیقات کے مناسب حل تلاش کرے۔

    ہلڈے گارڈ مولر نے کہا کہ جرمنی اور چین کے درمیان آٹو تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔

    جرمن آٹو میکر،چین میں اپنی سرمایہ کاری مسلسل بڑھا رہے ہیں اور چینی شراکت داروں کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو گہرا کر رہے ہیں، مزید یہ کہ ایسوسی ایشن یورپین یونین کی جانب سے چین کی برقی گاڑیوں پر عائد متبادل محصولات کی مخالفت کرتی ہے۔

    اولا کالینیئوس نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں یورپی آٹو میکر ، بشمول مرسڈیز بینز نے مقامی سطح پر اپنی کوششوں میں مسلسل اضافہ کیاہے اور وہ چین کی آٹو پروڈکشن اور سپلائی چینز کی ترقی میں موثر طور پر شامل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق برقی گاڑیوں کے خلاف سبسڈی کا حل تلاش کرنے کے لیے عملی نقطہ نظر اپنائیں گے اور صنعتی و سپلائی چینز میں تعاون کو مضبوط کریں گے۔

    ویڈیوز

    زبان