• صفحہ اول>>کاروبار

    چین کی موبائل فون کی ترسیلات اکتوبر میں 8.7 فیصد بڑھ گئیں

    (پیپلز ڈیلی آن لائن)2025-12-11

    11 دسمبر(پیپلز ڈیلی آن لائن)11 دسمبر کو چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق ،اکتوبر 2025 میں چین کی موبائل فون کی ترسیلات میں سال بہ سال 8.7 فیصد ہوا اور یہ تقریباً 32.27 ملین یونٹس تک پہنچ گئیں ۔

    چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تھت کام کرنے والےتحقیقی ادارے CAICT کے مطابق، اکتوبر کی ترسیلات میں تقریباً 90.9 فیصد فائیو جی موبائل فون تھے، جو کہ تقریباً 29.33 ملین یونٹس ہیں اور یہ سال بہ سال 9.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

    وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار کے مطابق ،اکتوبر کے آخر تک چین میں فائیو جی موبائل فون صارفین کی تعداد 1.18 بلین سے تجاوز کر چکی ہے ، یہ 2024 کے آخر سے 170 ملین کا نیٹ اضافہ اور ملک میں تمام موبائل فون صارفین کا 64.7 فیصد ہے۔اس کے علاوہ رواں سال چین میں فائیو جی بیس سٹیشنز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ اکتوبر کے آخر تک ملک میں تقریباً 4.76 ملین فائیو جی بیس سٹیشنز تھے، جو پچھلے سال کے آخر سے 507,000 کا نیٹ اضافہ اور تمام موبائل بیس سٹیشنز کا 37 فیصد ہے۔

    2025 کے پہلے 10 مہینوں میں، چین کی ٹیلی کام صنعت نے مستحکم کارکردگی برقرار رکھی۔ اس دوران ملک کی ٹیلی کام آمدن 1.46 ٹریلین یوان (تقریباً 206 بلین امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی، جو سال بہ سال 0.9 فیصد کا اضافہ ہے۔

    ویڈیوز

    زبان