11 دسمبر کو چینی وزارت تجارت کی طرف سے منعقدہ ایک رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان حہ یاڈونگ نے کہا کہ اس سال پیچیدہ اور چیلنجنگ بیرونی ماحول کے باوجود چین کی غیر ملکی تجارت نے غیر یقینی رجحان پر قابو پاتے ہوئے ترقی کی ہے ۔ پہلے 11 مہینوں میں، چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا، اس طرح چین کی بیرونی تجارت نے مستحکم اور بہتر معیار کے ساتھ فروغ پایا ہے ۔



