13 دسمبر کو چائنا سینٹر فار انٹرنیشنل اکنامک ایکسچینجز کے زیر اہتمام 2025-2026 چین کی سالانہ اقتصادی کانفرنس میں مرکزی کمیشن برائے مالیاتی اور اقتصادی امور کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ آفس کے ڈائریکٹر ہان ون شیوؤ نے کہا کہ چین کے چودہویں پانچ سالہ منصوبے میں طے شدہ 20 بڑے اشاریے احسن طریقے سے بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے ۔ اس سال چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار تقریباً 140 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں، عالمی مالیاتی فنڈ اور گولڈمین ساکس سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں نے اس سال اور اگلے سال کے لئے چین کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی پیشین گوئیاں بڑھا دی ہیں۔ملک کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم نے غیر معمولی چیلنجوں جیسے کہ عالمی وبائی صورتحال، ڈیکپلنگ اور سپلائی چین میں خلل، اور قدرتی آفات کا مؤثر طریقے سے جواب دیا ہے۔ چین کی معاشی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، چین کی مجموعی اقتصادی پیداوار یکے بعد دیگرے 110 ٹریلین یوآن، 120 ٹریلین یوآن، اور 130 ٹریلین یوآن کی حدوں کو عبور کر گئی ہے، اور اس سال تقریباً 140 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے۔



